
بلاول بھٹو زرداری کا حیدرآباد میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح، حیدرآباد شہر بین الاقوامی ایئرپورٹ کا حقدار ہے، بلاول بھٹو
منگل 12 اگست 2025 17:11
(جاری ہے)
بلاول بھٹو زرداری نے میئر اور ان کی ٹیم کو شاندار کارکردگی پر شاباش دیتے ہوئے کہا کہ ان منصوبوں کی تکمیل سے حیدرآباد کے عوام کو صحت مند اور خوشگوار ماحول میسر آئے گا۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ماضی میں حیدرآباد کو سیاسی بنیادوں پر نظرانداز کیا گیا اور نفرت کی سیاست کی گئی مگر پاکستان پیپلز پارٹی کا مقصد شہر کی ترقی اور عوام کی خدمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ پیپلز ہاؤسنگ منصوبہ دنیا کا سب سے بڑا اور پاکستان کا سب سے شفاف منصوبہ ہے جو کرپشن سے مکمل پاک ہے، اس منصوبے کے تحت سندھ بھر میں 21 لاکھ پکے گھر تعمیر کیے جا رہے ہیں اور مستحق خاندانوں کو مالکانہ حقوق بھی دیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کے روٹی، کپڑا اور مکان کے منشور کا تسلسل ہے اور اس کا آڈٹ کسی بھی عالمی ادارے سے کرایا جا سکتا ہے۔ چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ ان کی جماعت نے سب سے زیادہ تعلیمی ادارے اور یونیورسٹیاں قائم کی ہیں، ہدف یہ ہے کہ سندھ کے ہر ضلع میں یونیورسٹی ہو۔ انہوں نے بتایا کہ سندھ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے ٹرانسپیرنسی کے ذریعے 20 ارب روپے واپس سرکاری خزانے میں جمع کرائے ہیں جو صوبے کی ترقی پر خرچ کیے جا رہے ہیں۔ حیدرآباد ایئرپورٹ کے حوالے سے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سندھ کا دوسرا بڑا شہر بین الاقوامی ایئرپورٹ کا حقدار ہے اس سلسلے میں وفاقی حکومت سے بات کی جائے گی تاکہ عوام کو سفری سہولت میسر آ سکے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں دہشت گرد عناصر محنت کشوں اور مزدوروں کو نشانہ بناتے ہیں، کوشش جاری ہے کہ اقوام متحدہ سے بھی ان تنظیموں کو دہشت گرد قرار دلایا جائے تاکہ ان کی عالمی فنڈنگ بند کی جا سکے۔ 26ویں آئینی ترمیم پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بڑی کامیابی یہ ہے کہ تمام صوبوں کو آئینی بینچز میں برابر کی نمائندگی ملی۔ بھارت کی آبی جارحیت پر تبصرہ کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان اپنے آئینی اور قانونی حق پر قائم ہے تاہم ملک میں جدید آبپاشی نظام اپنانا وقت کی ضرورت ہے تاکہ پانی کے بحران سے بچا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت کی بقا اسی وقت ممکن ہے جب تمام ادارے اپنے دائرہ کار میں رہ کر کام کریں اور سیاستدان بھی سیاست کے دائرے میں رہیں تاکہ ملک متحد ہو کر ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عوام کے مسائل حل کرنے کے لیے ہم سب کو مل کر کام کرنا ہوگا کیونکہ یہ ملک سب کا ہے اور اس کی ترقی میں ہر شہری کا کردار ہے۔ قبل ازیں بلاول بھٹو زرداری نے حیدرآباد کے سب سے بڑے اور جدید سہولیات سے آراستہ خان بہادر حسن علی آفندی پیپلز پارک کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، صوبائی وزیر بلدیات سعید غنی، نثار کھوڑو، شرجیل انعام میمن، جام خان شورو اور میئر حیدرآباد کاشف شورو سمیت دیگر صوبائی وزراء، اراکین اسمبلی، پیپلزپارٹی کے رہنماؤں اور شہریوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ تقریب کے دوران بتایا گیا کہ یہ پارک 14 ایکڑ رقبے پر محیط ہے اور اسے اربن فاریسٹ کی طرز پر ڈیزائن کیا گیا ہے جس میں پانچ ہزار سے زائد درخت اور دس ہزار پودے لگائے گئے ہیں۔ پارک میں عوامی مطالعہ کے فروغ کے لیے تین اوپن لائبریریاں بھی قائم کی جا رہی ہیں جبکہ دو الگ الگ ٹریکس واک اور جاگنگ کے شوقین شہریوں کے لیے مخصوص کیے گئے ہیں۔ اس موقع پر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو شہر کی ترقیاتی اسکیموں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ انہیں حسین آباد گدو چوک سے لطیف آباد یونٹ 2 تک آٹوبھان روڈ کی تزئین و آرائش کے پہلے اور دوسرے مرحلے کی تکمیل سے متعلق آگاہ کیا گیا۔ اسی طرح غلام محمد بیراج جامشورو سے شروع ہو کر حیدرآباد بائی پاس سے گزرتے ہوئے کوٹری پل پر ختم ہونے والے رنگ روڈ منصوبے کے پہلے فیز پر پیش رفت سے بھی آگاہ کیا گیا۔ مزید برآں چیئرمین کو سحرش نگر بائی پاس روڈ کے پہلے مرحلے کی تکمیل اور شہر میں پانی کی ترسیل کے بڑے منصوبوں پر بھی بریفنگ دی گئی۔ اس دوران بلاول بھٹو زرداری نے حیدرآباد کے تمام ٹاؤن چیئرمینوں سے ملاقات کی، ان کے مسائل اور ترقیاتی تجاویز سنیں اور فوری حل کی یقین دہانی کرائی۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کچی آبادی میں رہنے والی خواتین کو مالکانہ حقوق دینے کے فیصلے کا اعلان بھی کیا جس پر موجود خواتین نے خوشی اور اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی عوام کے بنیادی مسائل کے حل، شہری سہولیات کی فراہمی اور ماحول دوست منصوبوں کے فروغ کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے گی۔ بلاول بھٹو زرداری نے آٹوبھان روڈ فیز ون اور ٹو کی تکمیل اور نیاز اسٹیڈیم کی تزئین و آرائش کے منصوبے کا بھی افتتاح کیا۔مزید اہم خبریں
-
راولپنڈی: خاوند کے مبینہ تشدد سے خاتون جاں بحق، خاموشی سے تدفین کی کوشش ناکام بنا دی گئی
-
آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں شدید بارش اور گلیشیئر پھٹنے سے تباہی، 17 افراد جاں بحق
-
امریکی گلوکار مکی میڈن کی اہلیہ شادی کے 3 ماہ بعد ہی طلاق کیلئے عدالت پہنچ گئیں
-
پاکستان میں اکثر چینی کا بحران کیوں پیدا ہو جاتا ہے؟
-
ٹرمپ پیوٹن مذاکرات کی ناکامی پر بھارت پر مزید ٹیرف لگے گا، امریکی وزیر خزانہ
-
روسی صدر پیوٹن کے ساتھ اہم ڈیل کیلیے تیار ہوں، ڈونلڈ ٹرمپ
-
غیرمناسب سیاست کا سب سے بڑا نقصان قوم کو ہوا، نائب وزیراعظم
-
باجوڑ میں آسمانی بجلی گرنے اور کلاؤڈ برسٹ سے 8 افراد جاں بحق، متعدد لاپتہ
-
جنسی زیادتی کا بطور دہشت گردی اور جنگی ہتھیار کے استعمال میں اضافہ، رپورٹ
-
شام: حالیہ فرقہ وارانہ تصادم ممکنہ جنگی جرائم، یو این تحقیقاتی کمیشن
-
غزہ: امداد کی ترسیل پر اسرائیلی رکاوٹیں جاری، بھوک سے 235 افراد ہلاک
-
لاہور میں موٹرسائیکل سوار لڑکی پر نامعلوم شخص کا تشدد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.