
چیئرمین سینیٹ کی یومِ آزادی کے موقع پر قوم کو مبارکباد
14 اگست کا دن نہ صرف آزادی کی قیمتی نعمت کی یاد دلاتا ہے ، سیدیوسف رضاگیلانی اتحاد، قربانی اور ترقی کے عزم کا اعادہ
بدھ 13 اگست 2025 20:25
(جاری ہے)
چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پاکستان کا قیام علامہ محمد اقبال کے خواب کی تعبیر اور قائداعظم محمد علی جناح کی جراتمند قیادت کا ثمر تھا،14 اگست 1947ء کو پاکستان دنیا کے نقشے پر ایک آزاد اور خودمختار ملک کی حیثیت سے ابھرا، آزادی ایک بے بہا نعمت ہے اور اس کی حفاظت، بقا اور استحکام ہر پاکستانی کا مشترکہ فرض ہے۔
انہوں نے تمام پارلیمنٹیرین پر زور دیا کہ وہ سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہو کر ملک کی ترقی، خوشحالی اور استحکام کے لیے خلوصِ نیت سے اپنا کردار ادا کریں۔ اس موقع پر انہوں نے مسلح افواج، سکیورٹی اداروں اور قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کو خراجِ تحسین پیش کیا جو اپنی جانوں کی پروا کیے بغیر ملک کی آزادی اور خودمختاری کے محافظ ہیں۔چیئرمین سینیٹ نے اپنے پیغام میں کشمیری اور فلسطینی عوام کو بھی یاد کیا جو ظلم و جبر کے خلاف اپنی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں، اور یقین دلایا کہ پاکستان ان کی اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت اس وقت تک جاری رکھے گا جب تک وہ اپنی منزل حاصل نہیں کر لیتے۔انہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی کی جدوجہد اور خدمات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے ایٹمی پروگرام کی بنیاد رکھ کر ملک کے دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنایا، شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے جمہوریت اور انتہاپسندی کے خلاف جان قربان کی، صدر آصف علی زرداری نے 18ویں آئینی ترمیم کے ذریعے صوبوں کو خودمختاری دی، اور آج بلاول بھٹو زرداری بطور ایک نوجوان، باصلاحیت رہنما پاکستان کی ترقی اور مثبت شناخت کے لیے سرگرم عمل ہیں۔سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پاکستان کا ایوانِ بالا وفاق کی علامت ہے اور مضبوط، شفاف اور مؤثر پارلیمانی نظام کو قومی وحدت، استحکام اور ترقی کی ضمانت سمجھتا ہے۔ قومی ہم آہنگی، بین الصوبائی اتحاد، سیاسی استحکام اور اجتماعی عمل کے بغیر ترقی کا سفر ممکن نہیں۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان پاکستان کا سب سے بڑا سرمایہ ہیں، اور ان کی تعلیم، مہارت اور کردار سازی میں سرمایہ کاری ہی پائیدار خوشحالی کا یقینی راستہ ہے۔چیئرمین سینیٹ نے قوم پر زور دیا کہ اس یومِ آزادی پر ہم سب یہ عہد کریں کہ مل کر ایک پُرامن، خوشحال، جمہوری اور مضبوط پاکستان کے قیام کے لیے کام کریں ، ایسا پاکستان جو شہداء کے خوابوں، بانیانِ وطن کے نظریات اور عظیم رہنماؤں کی امنگوں کا حقیقی عکس ہو۔مزید قومی خبریں
-
پاکستان آفات کا ڈھیر بن چکا ہے،ایمل ولی خان
-
ایران کی بڑی مقدار میں چاول اور 60 فیصد تک گوشت پاکستان سے خریدنے کی یقین دہانی
-
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا ایک ماہ، کابینہ ارکان کی 15 دن کی تنخواہ سیلاب زدگان کو دینے کا اعلان
-
کمسن بچے سے اجتماعی جنسی زیادتی برہنہ ویڈیو فلم بنا کر سوشل میڈیا پر وائر ل کی دھمکی
-
مائی والی مسجد پر تیز رفتار نیو چو ہدری بس نے ایک اور نو جوان موٹر سائیکل سوار کو مار ڈالا
-
ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کی کھلی کچہری
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیرصدارت بارشوں کی پیش گوئی پر ہنگامی اجلاس
-
جائیداد کا وارث کیوں پیدا کیا باپ اور بھائی نے ملکر نوجوان منیر احمد کو کمرے میں بند کر کے آگ لگا دی‘جل کر راکھ ہوگیا
-
ڈاکٹرطاہرالقادری کا حکیم صفدر علی شہید کی اہلیہ کے انتقال پر اظہارافسوس
-
پنجاب بھر میں بغیر لائسنس گاڑی چلانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری
-
چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد نے کاغان میں بی آئی ایس پی ڈائنامک رجسٹریشن سینٹر کا افتتاح کیا
-
خواتین میں سروائیکل کینسر کی روک تھام کیلئے ہیومین پیپلوما وائرس ویکسین تک رسائی حکومت پنجاب کی بڑی کامیابی ہے‘ مجتبیٰ شجاع الرحمن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.