جماعت اسلامی کے زیر اہتمام پریس کلب ہال میں ورکر کنونشن

ماضی میں مانسہرہ کو پیرس بنانے کے دعوے کرنے والوں نے اسے کھنڈر بنا دیا ،نوجوان جماعت اسلامی کا ساتھ دیں اور اپنے آنے والی نسلوں کو اس محکومی کی زندگی سے چھٹکارہ دلانے میں کردار ادا کریں ،مقررین کا خطاب

پیر 18 اگست 2025 21:40

مانسہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2025ء) جماعت اسلامی کے زیر اہتمام پریس کلب ہال میں ورکر کنونشن جماعت اسلامی کے حوالے سے انعقاد کیا گیا،جس میں صوبائی امیر عبدالرزاق عباسی صوبہ ہزارہ، ضلعی امیر جمیل احمد جہانگیری، پی کے 37 کے سابق امیدوار امیر شبیر احمد، نائب امیر شکیل احمد خان، الخدمت فاؤنڈیشن کے ڈویژنل سیکرٹری جنرل کامران ریاض، ضلعی یوتھ ناظم شیخ ندیم شہزاد راجپوت، سید غیاث الدین شاہ، سید بہادر شاہ، ڈاکٹر عامر شہزاد، ڈاکٹر فضل الرحمان، کفائت اللہ کھٹانہ و دیگر نے خطاب کیا۔

جے آئی رہنماں نے کہا کہ ضلع مانسہرہ معدنیات سے مالا مال ہے، جہاں گرینائٹ، ماربل اور دیگر قیمتی معدنی وسائل موجود ہیں، مگر بدقسمتی سے ان سے استفادہ نہیں کیا جا رہا۔

(جاری ہے)

جماعت اسلامی ایک منظم اور بااصول جماعت ہے جس کا مشن انسانیت کو ظلم و استحصال سے نجات دلانا ہے۔ یہ واحد جماعت ہے جو ملک کو بحرانوں سے نکالنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ جے آئی رہنماؤں نے کہا کہ جماعت اسلامی ایک مکمل جمہوری جماعت ہے،جہاں ہر فرد کو برابری کی سطح پر موقع دیا جاتا ہے۔

مانسہرہ جیسے اہم ضلع میں نوجوانوں کے لیے نہ کوئی آئی ٹی سنٹر ہے، نہ کھیل کے میدان، اور نہ ہی کوئی ٹیکنیکل انسٹیٹیوٹ جس کی وجہ سے نوجوان اپنی صلاحیتوں کا درست استعمال نہیں کر پا رہے۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ ہزارہ کے وسائل سے اسلام آباد اور پشاور روشن ہوتے ہیں، مگر خود مانسہرہ پسماندگی کا شکار ہے۔ اگر تربیلا ڈیم کی رائلٹی مانسہرہ کو مل جائے تو یہ پورا ضلع خوشحال ہو سکتا ہے۔

رہنماں نے الزام عائد کیا کہ ماضی میں مانسہرہ کو پیرس بنانے کے دعوے کرنے والوں نے اسے کھنڈر بنا دیا ہے۔ غریب بچوں کے لیے 198 سرکاری اسکول بند کیے جا رہے ہیں،ہسپتال تباہ حال ہیں جبکہ کرپشن، بدعنوانی، سود اور لاقانونیت اپنے عروج پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ نون، پیپلز پارٹی، تحریک انصاف اور دیگر روایتی سیاسی جماعتیں دراصل ایک ہی کھوٹے سکے کے دو رخ ہیں،جنہوں نے اقتدار میں آ کر عوام کو صرف مایوسی دی۔

جماعت اسلامی وہ واحد جماعت ہے جس نے سپریم کورٹ اور فیڈرل شریعت کورٹ میں سود جیسے لعنتی نظام کو چیلنج کیا۔ مقررین کا کہنا تھا کہ پاکستان میں جب تک قرآن و سنت کا نظام نافذ نہیں ہوتا اس وقت تک حقیقی انصاف ممکن نہیں۔ جماعت اسلامی چاہتی ہے کہ معاشرہ مکمل طور پر اسلامی نظام کو اختیار کرے تاکہ ظلم، کرپشن اور ناانصافی کا خاتمہ ممکن ہو۔

آخر میں انہوں نے اعلان کیا کہ جماعت اسلامی نوجوانوں کے لیے تین ماہ پر مشتمل ایک بلامعاوضہ انفارمیشن ٹیکنالوجی پروگرام شروع کر رہی ہے تاکہ نوجوان خود روزگار کے مواقع حاصل کر سکیں اور اپنے مستقبل کو سنوار سکیں۔ ملکی نظام تبدیلی کی ضرورت نوجوان جماعت اسلامی کا ساتھ دیں اور اپنے آنے والی نسلوں کو اس محکومی کی ذندگی سے چھٹکارہ دلانے میں کردار ادا کریں آج ملک میں جنرلز ججزز بیروکریٹس اور سیاست دانوں کی اور انکی اولادوں کی شہانہ گزر رھی ھے کوئی غربت نہیں غربت صرف عام عوام کا نصیب ھے جو سارا دن گرمی سردی میں خون جلاتے ھیں اور انکی محنت کا پھل سرکاری آفسران اور سیاست دان نوچتے ھیں نظام تبدیل کرکے اپنا مستقبل محفوظ بنائیں نہیں تو اگلے انتخابات میں سیاسی مداری نیا چولا پہن کر آئیں گے اور اگلے پانچ سال تک پھر اپنے حلقہ احباب سول جوجی بیروکریٹس کی خدمت کریں گے اور عوام ھاتھ ملتی رھے گی آج ھی فیصلہ کر لو بلدیات میں آپنے علاقے کے شریف اور عوام کا درد رکھنے والے نوجوانوں کامیاب کرائیں جو کہ جماعت اسلامی کی بنیاد مظبوط کریں اور آمدی قومی صوبائی انتخابات میں کامیابی کی بنیاد کرکھ دیں ھمارے نمائیندے کسی خان نواب سردار سواتی تنولی اعوان کا نمائیدے نہیں ھوں گے وہ آپ میں سے ھوں گے ۔