ظ*بلاول بھٹو زرداری عوامی مینڈیٹ سے ملک کے وزیراعظم بنیں گی: سردار سلیم حیدر

ٰپیپلز پارٹی کو پنجاب میں اپنا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کرنے کے لیے سخت محنت کرنے کی ضرورت ہے ٰمشکل وقت میں پارٹی کا ساتھ دینے والوں کو آگے لایا جائے گا، گورنر پنجاب کی اٹک کے وفد سے گفتگو

ہفتہ 23 اگست 2025 21:00

,لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اگست2025ء) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کو پنجاب میں اپنا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کرنا ہے۔ بلاول بھٹو زرداری عوامی مینڈیٹ سے ملک کے وزیراعظم بنیں گے۔ مشکل وقت میں پارٹی کا ساتھ دینے والوں کو آگے لایا جائے گا۔ سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے سب کو کردار ادا کرنا ہوگا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع اٹک کی تنظیمی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ صوبے بھر میں نئی تنظیم نو کے لیے قیادت سے مشاورت کی گئی ہے اور بہت جلد اس کا اعلان کر دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ کارکنوں اور کارکنوں کا ساتھ دیا ہے اور انہیں آگے لایا ہے۔

(جاری ہے)

گورنر پنجاب نے کہا کہ وہ خود جیالے ہیں اور پارٹی قیادت نے انہیں پنجاب کا گورنر بنایا۔

انہوں نے کہا کہ وہ وقت دور نہیں جب بلاول بھٹو زرداری عوامی مینڈیٹ کے ساتھ ملک کے وزیراعظم ہوں گے۔ انہوں نے کمیٹی ممبران کو ہدایت کی کہ وہ اپنے اپنے اضلاع میں کارنر میٹنگز منعقد کریں اور بلاول بھٹو کا پیغام ہر گلی اور محلے تک پہنچائیں۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو پنجاب میں اپنا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کرنے کے لیے سخت محنت کرنے کی ضرورت ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ سیاست ذاتی مفاد کے لیے نہیں بلکہ پارٹی کی بہتری کے لیے کر رہے ہیں۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے سیلاب کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف روزانہ کی بنیاد پر بریفنگ لے رہے ہیں اور سیاست سے بالاتر ہو کر متاثرہ علاقوں کا دورہ بھی کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں سیاسی جماعتوں کو سیاست سے گریز کرنا چاہیے۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے سیلاب زدگان کی مدد کے لیے ملک بھر میں اپنے کارکنوں کو بھی متحرک کر دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس مشکل وقت میں سیلاب متاثرین کی مدد اور بحالی کے لیے سب کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیی