
سیلاب سے فصلیں تباہ ، اقوام متحدہ نے پاکستان میں خوراک کی قلت کا خدشہ ظاہر کردیا
پیر 1 ستمبر 2025 20:17
(جاری ہے)
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک 20 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں جبکہ 7 لاکھ سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے،پانی اب مزید جنوب میں دریائے سندھ کی جانب بڑھ رہا ہے اور خدشہ ہے کہ آنے والے دنوں میں سندھ میں بھی تباہی مچائے گا۔
اقوام متحدہ کے انسانی ہمدردی کے کوآرڈینیٹر مو یحییٰ نے متاثرہ علاقوں کے دورے کے بعد ایکس پر ایک بیان میں کہا کہ یہ معمول کی بات نہیں، مگر یہ نیا معمول بنتا جا رہا ہے۔ موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثر مون سون کا سیزن اب پاکستان بھر میں آبادیوں کے لیے خوف اور تباہی کا پیغام لاتا ہے۔انہوں نے ضلع حافظ آباد کے ڈوبے ہوئے کھیتوں کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ جہاں تک جتنی نظر جا سکتی ہے، دھان کے کھیت پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں،کسان اب اگلے کاشت کے موسم تک کئی مہینے بغیر فصل اور آمدنی کے گزاریں گے۔مو یحیٰی نے کہا کہ یہ تو صرف آغاز ہے، آنے والے ہفتوں میں مزید شدید بارشوں کی توقع ہے۔ جیسے جیسے پانی جنوب کی طرف بڑھے گا، یہ مزید خاندانوں کو بے گھر اور تباہی سے دوچار کرے گا۔انہوں نے کہا کہ یہ محض ایک اور قدرتی آفت نہیں ہی؛ یہ موسمیاتی تبدیلی ہے۔اس انتباہ کی تائید کرتے ہوئے، کسان بورڈ پاکستان کے سیکریٹری جنرل وقار احمد نے کہا کہ تباہ کن سیلاب نے پنجاب بھر میں تین بڑی فصلوں؛ چاول، گنا اور تل (تیل بردار بیج) کو برباد کر دیا ہے۔وقار احمد نے بتایا کہ چاول کی فصل خاص طور پر بری طرح متاثر ہوئی ہے کیونکہ سیلاب نے بڑے چاول پیدا کرنے والے اضلاع کو نشانہ بنایا ہے،ان کے مطابق تازہ ترین سیلاب سے 70 فی صد کھڑی چاول کی فصل تباہ ہو گئی ہے۔انہوں نے خبردار کیا کہ اگر پڑوسی ملک بھارت نے مزید سیلابی پانی پاکستان کی طرف چھوڑا تو باقی کھڑی فصلیں بھی بری طرح متاثر ہوں گی۔پاکستان فروٹ اینڈ ویجیٹیبل ایکسپورٹ ایسوسی ایشن کے سربراہ وحید احمد کو خدشہ ہے کہ تازہ ترین سیلاب خوراک کی مہنگائی کا سبب بنے گا کیونکہ بڑے پیمانے پر سیلاب نے پنجاب اور خیبر پختونخوا میں فصلیں اور سبزیاں تباہ کر دی ہیں۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ افغانستان اور ایران سے سبزیوں اور پھلوں کی درآمد پر عائد ٹیکس ختم کیا جائے تاکہ ممکنہ غذائی قلت پر قابو پایا جا سکے۔
مزید قومی خبریں
-
گندم کی 30 ہزار بوریاں چوری ہونے کے اسکینڈل میں اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر کی ضمانت مسترد
-
احتساب نہ ہوا تو بارش کے بعد تباہی کا تماشا ہر سال ہوگا،خواجہ آصف
-
490افراد خیبرپختونخوا میں سیلاب کی نذر ہوئے، متاثرین کا ازالہ کررہے ہیں،علی امین گنڈ اپور
-
وفاقی وزیرعبدالعلیم خان کاپاک فوج کے ہیلی کاپٹر حادثہ پر اظہار افسوس
-
مودی کی آبی دہشتگردی اور حکومتی غفلت نے ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا، حلیم عادل شیخ
-
ہم اپنے صوبے میں امن چاہتے ہیں،دہشت گرد مذاکرات کرتے ہیں نہ ہی ملک چھوڑتے ہیں،فیصل کریم کنڈی
-
آزمائش اور تکلیف کی گھڑی میں نبی اکرمؐکی رحمت کے سائے کے طلبگار ہیں،سپیکر قومی اسمبلی
-
ڈاکٹر فاروق ستار اور سید امین الحق سے منگوپیر ٹاؤن کمیٹی کے ذمہ داران کی ملاقات
-
محبتِ رسول ﷺنجات کا ذریعہ، حسد و جھوٹ تمام برائیوں کی جڑ ہیں، گورنرسندھ
-
گورنرسندھ کے زیر اہتمام 1500 ویں جشنِ عید میلاد النبی ﷺ کی چھٹے روز بھی محفل کا انعقاد
-
وزیرہاسنگ و اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین کا ننکانہ کے سیلابی علاقوں کا دورہ
-
صوبائی وزیر بلال یاسین کا ننکانہ کے سیلابی علاقوں کا دورہ،متاثرین سیلاب کے ساتھ کھانا بھی کھایا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.