
وزیراعلی سندھ کی زیرصدارت سیلاب کی تیاریوں سے متعلق جائزہ اجلاس
8 ستمبر کو گڈو پر پانی کی سطح انتہائی بلند ہوگی، ہمیں 8 سے 9 لاکھ کیوسک کے سیلابی ریلے کیلیے تیار رہنا ہوگا، مراد علی شاہ
جمعہ 5 ستمبر 2025 18:35
(جاری ہے)
وزیراعلی نے کہا کہ اگرچہ دریاں میں پانی کی سطح بتدریج کم ہورہی ہے مگر صوبے کو 7 سے 9 لاکھ کیوسک تک ممکنہ سیلابی صورتحال کے لیے مکمل طور پر تیار رہنا ہوگا۔
انہوں نے خبردار کیا کہ 8 ستمبر کو گڈو بیراج پر پانی کی سطح انتہائی بلند ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں تیاری، بروقت انخلا اور ریلیف کیمپس کے قیام کو یقینی بنانا ہوگا۔وزیر آبپاشی جام خان شورو اور سیکریٹری آبپاشی ظریف کھیڑو نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ تربیلا ڈیم میں پانی کی آمد 1,83,000 کیوسک جبکہ اخراج 1,55,500 کیوسک ہے۔ منگلا ڈیم میں آمد 1,15,341 کیوسک اور اخراج 1,33,341 کیوسک ہے۔ دونوں ڈیموں میں پانی کی سطح میں کمی دیکھی گئی ہے۔ گڈو بیراج پر پانی کی آمد 3,59,570 کیوسک اور اخراج 3,77,481 کیوسک ریکارڈ کیا گیا جبکہ سکھر بیراج پر آمد 3,31,155 کیوسک اور اخراج 2,77,355 کیوسک ریکارڈ کیا گیا جس سے ڈان اسٹریم میں پانی بڑھنے کا رجحان ظاہر ہوتا ہے۔محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق 7 سے 9 ستمبر کے دوران سندھ بھر میں موسلادھار بارشوں کا امکان ہے جس سے شہروں میں سیلاب اور فلیش فلڈز کا خطرہ ہے۔ مدھیہ پردیش کے اوپر موجود لو پریشر سسٹم 6 ستمبر تک راجستھان اور سندھ کے کچھ حصوں میں داخل ہوگا اور مضبوط مون سون ہوائیں لائے گا۔ متاثرہ اضلاع میں کراچی، حیدرآباد، ٹھٹھہ، بدین، سجاول، تھرپارکر، عمرکوٹ، میرپورخاص، سانگھڑ، خیرپور، سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد اور شکارپور شامل ہیں۔اجلاس میں خبردار کیا گیا کہ شدید بارشیں نشیبی علاقوں کو ڈبو سکتی ہیں، ڈیرہ غازی خان اور بلوچستان کے پہاڑی نالوں میں فلیش فلڈز پیدا ہوسکتے ہیں اور شمالی پاکستان میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔ کمزور ڈھانچے، بجلی کے کھمبے اور بل بورڈز بھی متاثر ہوسکتے ہیں۔ عوام اور مسافروں کو محتاط رہنے، غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز اور سرکاری ہدایات پر عمل کرنے کی تاکید کی گئی ہے جبکہ تمام متعلقہ محکموں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔صوبائی وزیر بحالی مخدوم محبوب زمان اور ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے سلمان شاہ نے وزیراعلی کو امدادی اقدامات پر بریفنگ دی۔ بتایا گیا کہ سندھ بھر میں 528 ریلیف کیمپس قائم کیے گئے ہیں تاہم بے گھر ہونے والے متعدد خاندانوں نے ان کیمپس میں رہائش اختیار نہیں کی۔ اب تک 1,09,320 افراد کو دریائی علاقوں سے محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے۔169ہیلتھ کیمپس میں کام کرنے والی میڈیکل ٹیموں نے 27,801 مریضوں کا علاج کیا۔ وزیراعلی نے ڈویژنل کمشنرز کو ہدایت دی کہ تمام بے گھر خاندانوں کو مکمل سہولیات فراہم کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ اپنے گھروں کو چھوڑ کر آ رہے ہیں، ان کی بھرپور دیکھ بھال ہونی چاہیے۔اجلاس کو آگاہ کیا گیا کہ کشمورکندھکوٹ (کے کی) بند اور قادرپور شینک بند پر کمزور علاقوں کو بچانے کے لیے مضبوطی کا کام جاری ہے۔وزیر فشریز و لائیو اسٹاک محمد علی ملکانی اور سیکریٹری کاظم جتوئی نے وزیراعلی کو بتایا کہ سندھ میں مویشیوں کی کل آبادی 4 کروڑ 99 لاکھ 52 ہزار ہے (لائیو اسٹاک مردم شماری 2024 کے مطابق)۔ شدید سیلاب کی صورت میں تقریبا 40 فیصد یعنی 1 کروڑ 99 لاکھ 80 ہزار مویشی متاثر ہو سکتے ہیں۔ ان میں سے تقریبا 51 لاکھ 25 ہزار مویشی دریائے سندھ کے انتہائی خطرناک کچے کے علاقے میں ہیں۔ اب تک 6 لاکھ 52 ہزار مویشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے۔مویشیوں کی صحت کے تحفظ کے لیے محکمہ لائیو اسٹاک نے 10 جولائی 2025 کو بارشوں سے پہلے ویکسینیشن مہم شروع کی تاکہ کسی بھی آفت سے قبل مویشیوں میں قوت مدافعت پیدا کی جا سکے۔ تیاری کے طور پر صوبے بھر میں 300 ویٹرنری کیمپس قائم کیے گئے جن میں عملے کے 999 ارکان کو تعینات کیا گیا ہے۔ ان میں 352 ٹیکنیکل اور 647 پیرا ٹیکنیکل ورکرز شامل ہیں۔ ان میں سے 129 کیمپس کو 27 اگست 2025 کو دریائے سندھ کے دونوں کناروں کے دریائی راستوں پر منتقل کیا گیا تاکہ فوری امداد فراہم کی جا سکے۔محکمہ لائیو اسٹاک کی جانب سے 110 لائیو اسٹاک کیمپس بھی قائم کیے گئے ہیں، جہاں اب تک 7,54,527 مویشیوں کو ویکسین لگائی جا چکی ہے اور ان کا علاج کیا گیا ہے۔ وزیراعلی مراد علی شاہ نے ایک بار پھر دہرایا کہ سندھ حکومت عوام کی جانوں اور روزگار کے تحفظ کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے گی۔
مزید قومی خبریں
-
ورچوئل ایسٹ سروس فراہمی کیلئے لائسنسنگ کا آغاز، عالمی اداروں کو پاکستان کی ڈیجیٹل اکانومی کا حصہ بننے کی دعوت
-
بارشوں کے 11 ویں سپیل کا الرٹ جاری، کئی علاقوں میں بادل برسنے کا امکان
-
فیصل آباد اور عمان کے درمیان پروازوں کا سلسلہ نومبر سے شروع ہو جائے گا
-
ہماری ساڑھے 5ماہ کی حکومت کے فنڈز نہ روکے جاتے تو گجرات نہ ڈوبتا، پرویز اٰلہی
-
تھیم پارک سے واٹر چینل کھول کر نکاسی آب کا آغاز
-
چین سے دو ارب ڈالر سے زائد فنانسنگ کیلئے جوائنٹ کمیٹی کا ایجنڈا تیار
-
ًسیلاب متاثرین کو ملنے والی سہولیات پر کسی قسم کا کوئی کمپرومائز نہیں ہوگا:عظمیٰ بخاری
-
وزیراعظم شہباز شریف کی نیپال کی عبوری وزیراعظم سشیلہ کارکی کو مبارکباد
-
9 مئی کیس میں 10 سال کی سزا ، سابق ایم پی اے رائے فردوس کو جیل بھیج دیا گیا
-
مسلم لیگ( ن) کی حکومت عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے ،سیلاب متاثرین کی بحالی تک ریلیف آپریشن جاری رہیگا،رانا مشہود احمد خاں
-
گورنرخیبرپختونخواکاسیکورٹی فورسز کی کامیاب کاروائیوں پر خراج تحسین
-
نوجوانوں کو درپیش فکری، سماجی اور معاشی چیلنجز کا حل صرف اور صرف سیرت النبی ﷺکی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے میں ہے، احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.