
ذ*ہائی برڈ نظام کی حکمرانی اسٹیبلشمنٹ کی گرفت مضبوط کررہی ہی:لیاقت بلوچ
لله*قومی قیادت کو آئین کی بالادستی اور جمہوریت کی بحالی پر اتفاق کرنا ہوگا، قائم مقام امیر جماعت اسلامی
ہفتہ 13 ستمبر 2025 21:25
(جاری ہے)
اس موقع پر ناظم تربیت حافظ سیف الرحمن بھی موجود تھے۔
لیاقت بلوچ نے کہا کہ تعصبات اور نفرتوں نے بہت نقصان پہنچایا ہے۔ ایک دوسرے سے منہ پھیر کر بیٹھ جانااور مذاکرات کیلئے بھی اسٹیبلمنٹ کی طرف دیکھنا قومی مفاد میں نہیں، سیاست میں رابطے اور ملاقات ضروری ہے۔حکمرانوں اور مقتدر طبقہ نے قومی خزانے کو لوٹا اور عوام کے حقوق غصب کئے۔فرسودہ نظام کی وجہ سے عوام مسائل میں گھرے ہوئے ہیں۔اسٹیبلشمنٹ شخصیات کے بت بناتی ہے اور جب عوام میں ان کی مقبولیت بڑھنے لگتی ہے تو انہیں گرا کر دوسرے بت تراش لیتی ہے۔انہوں نے کہا کہ دھونس،دھاندلی اور فارم 47سے بنائی گئی حکومتوں کو عوام قبول نہیں کرتے۔عوامی مینڈیٹ پر ڈاکہ نے عوام کے اندر سخت مایوسی اور ناامیدی پیدا کی ہے۔نفرتیں اور تعصبات قوموں کو لے ڈوبتے ہیں۔لیاقت بلوچ نے کہا کہ چاروں طرف بیداری کی ایک لہر ہے۔سری لنکا سے اٹھنے والا عوامی طوفان بنگلا دیش،انڈونیشیا کے بعد نیپال تک پہنچ چکا ہے۔لوگ جبر کے نظام کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے ہیں۔حسینہ واجد نے بنگلا دیش کو انڈیا کی کالونی بنا دیا تھا مگر حالات یکسر تبدیل ہوچکے ہیں۔ ڈھاکہ جس میں سید مودودیؒ کو جلسہ نہیں کرنے دیا گیا تھا اور جماعت اسلامی کی قیادت کو پکڑ پکڑ کر جیلوں میں بند اور پھانسی کے پھندوں پر لٹکا دیا گیا تھا آج وہاں اسلامی چھاترو چھنگو کو شاندار کامیابی ملی ہے اور انقلاب ڈھاکہ کے دروازے پردستک دے رہا ہے۔لیاقت بلوچ نے کہا کہ دوحا پر حملہ اس بات کا ثبوت ہے کہ کوئی بھی مسلم ملک اسرائیل کی دہشت گردی سے محفوظ نہیں۔دوسال سے غزہ میں قتل عام کررہی ہے۔غزہ کے عوام استقامت کا پہاڑ بنے ہوئے ہیں۔پوری دنیا غزہ میں اسرائیلی مظالم کے خلاف عوام سراپا احتجاج ہیں اور لاکھوں لوگ احتجاجی مظاہرے کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عالم اسلام کو متحد ہونا ہوگا
مزید قومی خبریں
-
بارشوں کے 11 ویں سپیل کا الرٹ جاری، کئی علاقوں میں بادل برسنے کا امکان
-
فیصل آباد اور عمان کے درمیان پروازوں کا سلسلہ نومبر سے شروع ہو جائے گا
-
ہماری ساڑھے 5ماہ کی حکومت کے فنڈز نہ روکے جاتے تو گجرات نہ ڈوبتا، پرویز اٰلہی
-
تھیم پارک سے واٹر چینل کھول کر نکاسی آب کا آغاز
-
چین سے دو ارب ڈالر سے زائد فنانسنگ کیلئے جوائنٹ کمیٹی کا ایجنڈا تیار
-
ًسیلاب متاثرین کو ملنے والی سہولیات پر کسی قسم کا کوئی کمپرومائز نہیں ہوگا:عظمیٰ بخاری
-
وزیراعظم شہباز شریف کی نیپال کی عبوری وزیراعظم سشیلہ کارکی کو مبارکباد
-
9 مئی کیس میں 10 سال کی سزا ، سابق ایم پی اے رائے فردوس کو جیل بھیج دیا گیا
-
مسلم لیگ( ن) کی حکومت عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے ،سیلاب متاثرین کی بحالی تک ریلیف آپریشن جاری رہیگا،رانا مشہود احمد خاں
-
گورنرخیبرپختونخواکاسیکورٹی فورسز کی کامیاب کاروائیوں پر خراج تحسین
-
نوجوانوں کو درپیش فکری، سماجی اور معاشی چیلنجز کا حل صرف اور صرف سیرت النبی ﷺکی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے میں ہے، احسن اقبال
-
ملک بھرمیں انٹرنیٹ سروس تاحال سست روی کاشکار ہے اور صارفین کو ڈیٹا اپلوڈ کرنے اورڈائونلوڈنگ میں دشواری کاسامنا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.