ہمارا دشمن چھپ کر وارکرتا ہے اور بدقسمتی سے خیبرپختونخوا میں ہمارے کچھ لوگ اس کے سہولت کار ہیں‘حنیف عباسی

جمعرات 18 ستمبر 2025 23:10

ہمارا دشمن چھپ کر وارکرتا ہے اور بدقسمتی سے خیبرپختونخوا میں ہمارے ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 ستمبر2025ء) وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے کہا ہے کہ ہمارا دشمن چھپ کر وار کرتا ہے اور بدقسمتی سے خیبرپختونخوا میں ہمارے کچھ لوگ اس کے سہولت کار ہیں ہم یہ واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ اگر سعودی عرب پر کوئی جارحیت ہوئی تو یہ پاکستان پر حملہ تصور ہوگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز راولپنڈی تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام انٹرمیڈیٹ کے سالانہ نتائج کی تقریب سے خطاب میں کیا حنیف عباسی نے کہا کہ آج جو مقام طالبات نے حاصل کیا ان کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا ہماری طالبات نمایاں پوزیشن کے ساتھ جیئیں گی چائنہ نے جو سسٹم ہمیں دیا اس کی اپ لفٹنگ کے حوالے سے بات چل رہی ہے دنیا حیران ہے کہ پاکستان نے دشمن کو کیسے گھر میں گھس کر مارا جو لوگ رکاوٹیں ڈالیں گے ان کی مخالفت تو ہو گی انہوں نے کہا کہ راولپنڈی بورڈ کو مافیا کے خاتمے کے لئے مزید اقدامات کرنے ہوں گے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا مشن ہے کہ تعلیم کو عام کیا جائے وزیر اعلیٰ پنجاب کا خواب ہے اور اس کو عملی شکل دینے کے لئے کالجوں پر فنڈ خرچ کیا جائے یہی وجہ ہے کہ این اے 56 میں جہاں نشاندہی ہوئی وہاں تعلیمی ادارے بنائے صوبائی وزیر تعلیم نے تعلیمی اداروں کے حوالے سے مزید کاوشیں کی راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی بنیاد وزیراعظم نے 2008 میں رکھی تھی ہم نے اس معاشرے کی ترقی کے لئے دن رات کام کیا ہے معاشرے میں طاقتور وہ ہے جو لوگوں کے مال اور جان کی حفاظت کرے ہمیں عرب ممالک میں مسکین کہا جاتا تھا آج انہیں ممالک میں وزیراعظم کو عزت دی گئی اربوں ڈالر والوں نے پاکستان کو عزت دی ہے میجر عدنان کا واقعہ دنیا کے سامنے ہے میجر عدنان کی فیملی نے بہت حوصلہ دکھایا انہوں نے کہا کہ آج ہمارا دشمن سازش کرنے میں مصروف ہے لیکن جیت ہمیشہ سچ کی ہوتی ہے اگر سعودی عرب پر حملہ ہوا تو پاکستان پر حملہ تصور ہو گا انہوں نے کہا کہ سامنے والا دشمن چھپ کر وار کر رہا ہے، دشمن کے ساتھ ہمارے لوگ موجود ہیں ہمارے لوگ خیبر پختونخوا میں ان کی سہولت کاری میں ملوث ہیں ریاست مخالف عناصر پولیس، فوج اور ایف سی پر حملہ کر رہے ہیں سوات آپریشن سے قبل ماں بیٹی اور بیوی کی عزت محفوظ نہیں تھی کسی بدبخت نے دوبارہ ان لوگوں کو پاکستان میں اپنے اقتدار کے لئے جگہ دی ہمارے شہداء نے سب کچھ قربان کیا صرف اس ریاست اور ملک کے لئے کامیابی حاصل کرنے والی طالبات اور والدین کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ہم بتا سکتے ہیں کہ ہم نے تعلیم صحت اور کھیلوں کے لیے اقدامات کئے اللہ پاک نے پاکستان کو ایک بڑا مقام دیا ہے ہم 24 گھنٹے سب چیزوں پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔