
وزیراعظم پاکستان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس سے ایک تاریخی، جرات مندانہ اور مدبرانہ خطاب کیا ،سردار ایاز صادق
جمعہ 26 ستمبر 2025 22:50
(جاری ہے)
انہوں نے اسرائیلی جارحیت اور معصوم جانوں کے قتل عام کی مذمت کی اور عالمی ضمیر کو جھنجھوڑتے ہوئے عالمی برادری سے فوری اور مثر اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم نے قطر پر اسرائیلی جارحیت کی بھی شدید مذمت کی اور واضح کیا کہ خطے میں امن کے قیام کے لیے اسرائیلی مظالم کا خاتمہ ناگزیر ہے۔ سپیکر سردار ایاز صادق نے کہا کہ وزیراعظم نے بھارت کی جانب سے پاکستان پر حملے اور معصوم بچوں کی شہادت کے واقعے کو دنیا کے سامنے پیش کیا اور بھارتی پروپیگنڈے، خصوصا پہلگام واقعے سے متعلق جھوٹے دعوں کو بے نقاب کیا۔ انہوں نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشتگردی اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو اجاگر کیا۔سپیکر سردار ایاز صادق نے کہا کہ وزیراعظم نے آپریشن بنیان المرصوص کی کامیابی اور پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو دنیا کے سامنے پیش کرتے ہوئے باور کرایا کہ پاکستان ایک خودمختار ریاست ہے جو ہر قسم کی جارحیت اور دہشتگردی کی شدید مذمت کرتا ہے اور اپنے دفاع کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے اپنے خطاب میں امن و ترقی کے حصول کو تنازعات کے منصفانہ حل کے ساتھ مشروط قرار دیا اور بتایا کہ پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں 90 ہزار سے زائد قیمتی جانوں کی قربانیاں دی ہیں اور بڑے پیمانے پر معاشی نقصانات برداشت کیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے افغان سرزمین سے پاکستان میں ہونے والی دہشتگردی پر عالمی برادری کو آگاہ کیا اور پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا کہ دہشتگردی کے خاتمے تک دہشتگردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔سپیکر سردار ایاز صادق نے کہا کہ وزیراعظم نے عالمی برادری کو موسمیاتی تبدیلی کے تباہ کن اثرات، خصوصا پاکستان میں آنے والے ہولناک سیلاب اور اس کے نتیجے میں ہونے والی تباہ کاریوں سے آگاہ کیا اور ماحولیاتی انصاف اور عالمی تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے اپنی تقریر میں ملکی معیشت میں بہتری اور ترقی کے اہداف کے حصول کیلئے حکومت کے لائحہ عمل کو بھی پیش کیا جو ایک پرعزم، باشعور اور وژنری قیادت کا مظہر ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کا خطاب درحقیقت پاکستان کے عوام، امت مسلمہ اور عالمی امن کے لیے ایک جامع اور جراتمندانہ پیغام تھا جو تاریخ میں یاد رکھا جائے گا۔
مزید قومی خبریں
-
پی آئی اے کی برطانیہ کے لیے فلائٹ آپریشن کی تیاریاں تیز
-
اسٹیبلشمنٹ علیمہ خان کو سپورٹ دلوا کر آ گے لانا چاہتی ہے‘ شیر افضل مروت
-
کوٹ ادو’ لڑکی سے زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک
-
سندھ‘ 10 ہزار سے زائد اساتذہ کے تبادلے، 1320 بند سکول بھی کھلیں گے
-
صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی حملہ کھلی دہشت گردی ہے‘ حافظ نعیم الرحمٰن کی طرف سے شدید مذمت
-
آئی ایم ایف نے سیلاب سے نقصانات کی حتمی رپورٹ مانگ لی، پنجاب کااپنے وسائل سے متاثرین کی امدادکاعندیہ
-
شہری کے قتل میں مطلوب اشتہاری ملزم سعودی عرب سے گرفتار
-
پی آئی اے نے برطانیہ کے فلائٹ آپریشن کی منصوبہ بندی تیز کردی
-
اگلے مالی سال کا بجٹ ایف بی آر نہیں بنائے گا،وزیر خزانہ
-
گلگت بلتستان میں مالیاتی کوآپریٹو سوسائٹز میں کم از کم اجرت 40 ہزار روپے مقرر کر دی گئی
-
بیوی اور دو بچوں کے لیے 75ہزار روپے ماہانہ نان و نفقہ مقرر کرنے کے گارڈین جج کے عبوری حکم کے خلاف شوہر کی درخواست مسترد
-
ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا کوئٹہ میں سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی پر جوانوں اور فوجی قیادت کو خراجِ تحسین
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.