بلاول بھٹو آئندہ الیکشن میں عوامی مینڈیٹ سے ملک کے وزیراعظم بنے گے‘سردار سلیم حیدر خان

ہفتہ 27 ستمبر 2025 20:06

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 ستمبر2025ء) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ لاہور میں پیپلزپارٹی کا اتنا بڑا جلسہ دیگر جماعتوں کے لئے سرپرائز سے کم نہیں، بلاول بھٹو زرداری عوامی مینڈٹ سے ملک کے وزیر اعظم بنے گا ۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے گجرات میںپارٹی کارکنان اور مغل برادری سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے پاس جو لیڈر شپ ہے کسی اور جماعت کے پاس نہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی واحد سیاسی جماعت ہے جس کے لیڈر بلاول بھٹو زرداری نے سفارتی سطح پر پاکستان کی جنگ جیتی۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ بلاول بھٹو آئندہ الیکشن میں عوامی مینڈیٹ سے ملک کے وزیراعظم بنے گے۔اُنہوں نے کہا کہ گجرات آمد پر جس طرح پارٹی کارکنان اور ورکرز نے میرا استقبال کیا ناقابل بیان ہے۔

(جاری ہے)

گورنر پنجاب نے کہا کہ گذشتہ روز لاہور میں ہونے والے پیپلزپارٹی کے اتنے بڑے جلسے نے دوسری جماعتوں کو پریشان کر دیا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ لاہور میں پیپلزپارٹی کو بحال کر دیا ہے۔گورنر پنجاب نے کہا کہ آئندہ الیکشن میں پیپلزپارٹی سرپرائز دے گی۔اُنہوں نے کہا کہ پورے پنجاب میں گلی گلی محلے محلے میں پارٹی کا جیالا بن کر جاؤں گا۔گورنر پنجاب نے کہا کہ اگر پیپلزپارٹی کے کسی جیالے کے ساتھ ذیادتی ہوئی تو ہر قسم کی مصروفیت چھوڑ کر جیالے کے پاس پہنچ جائوں گا۔اُنہوں نے مزید کہا کہ گجرات میں بھی بہت جلد پیپلزپارٹی بڑاجلسہ منعقد کرے گی۔