Live Updates

وزیراعظم کا جنرل اسمبلی میں خطاب جاندار تھا، نائب امیر جماعت اسلامی

پاکستان نے فلسطین اور کشمیر کے تنازعات پر بیک وقت آواز اٹھائی، لیاقت بلوچ کا بیان

اتوار 28 ستمبر 2025 19:15

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 ستمبر2025ء)جماعت اسلامی پاکستان کا نائب امیر لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کا جنرل اسمبلی میں خطاب جاندار تھا۔اپنے بیان میں لیاقت بلوچ نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب دفاعی معاہدہ تازہ ہوا کا جھونکا ہے، پاک سعودی معاہدے کو عالم اسلام کا اتحاد وسیع دفاع بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ فلسطین اور کشمیر کی آزادی کیلئے اتحاد امت لازم ہے۔

(جاری ہے)

لیاقت بلوچ نے کہاکہ وزیراعظم شہباز شریف کا جنرل اسمبلی میں خطاب جاندار تھا، پاکستان نیفلسطین اور کشمیر کے تنازعات پر بیک وقت آواز اٹھائی۔انہوںنے کہاکہ سیلاب متاثرین کی بحالی وفاقی صوبائی حکومتوں کی مشترکہ ذمہ داری ہے، پنجاب بلدیاتی انتخابات سے محروم ہے، سندھ بلوچستان کے پی کے بلدیاتی نظام بے اختیار ہے۔انہوں نے کہاکہ آئی پی پیز کیلئے حکومتی اور چینی کمپنیوں کا مسئلہ حل کیا جائے، سستی بجلی اور سستا تیل ہی ملک کو معاشی بحرانوں سے نکال سکتا ہے۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات