Live Updates

صوبے اور کراچی کی ترقی کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ہم بلا تفریق تعاون کے لیے تیار ہیں، وزیر بلدیات سندھ

وفاق کی جانب سے سندھ کے لئے منصوبے رکھے جاتے ہیں مگر فنڈز نہیں دئیے جاتے،ناصر شاہ کا سعید غنی کے ہمراہ مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح

اتوار 12 اکتوبر 2025 19:25

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اکتوبر2025ء) وزیر بلدیات و ہاسنگ ٹان پلاننگ سید ناصر حسین شاہ نے وزیر محنت سعید غنی کے ہمراہ ڈسٹرکٹ سینٹرل میں مرکز کھیل و ثقافت ۔کریم آباد انڈر پاس کے دورے اور ڈسٹرکٹ اسٹیٹ میں امیر خسرو روڈ اور اس سے متصل سڑکوں کی بحالی کا کام مکمل ہونے پر افتتاح ہی تقاریب کے موقع اور میڈیا ٹاک کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے کی ترقی کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا جس کے لیے ہم بلاول بھٹو کی ویژن اور وزیرا اعلی سندھ کی ہدایت کے مطابق بلا کسی تفریق کے ہر جماعت بشمول جماعت اسلامی ،پی ٹی آئی، ایم کیو ایم سمیت تمام منتخب بلدیاتی نمائندوں سے ہر ممکنا تعاون کے لیے تیار ہیں بشرطیکہ سب کا مقصد شہر کی ترقی، بہتری اور عوام کو ریلیف دینے کا ہو ۔

(جاری ہے)

پاکستان پیپلز پارٹی کا منشور سب کو ساتھ لے کر چلنا ہے ۔انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت عوام کی مشکلات کو حل کرنے کے لیے پیش پیش ہے جو بھی مسائل ہوں ان کی نشاندہی کی جائے انہیں حل کیا جائے گا۔ وزیر بلدیات نے کہا کہ کراچی ملک کا معاشی حب ہے اور ملکی خزانے کو 60 فیصد سے 70 فیصد تک دیتا ہے مگر اس کے نتیجے میں اس کو ملتا کیا ہے ۔وفاقی بجٹ میں سندھ کا حصہ دیکھ لیں کیا ایک بی آر ٹی کافی ہے، سارے صوبے ہمارے ہیں مگر سندھ کے مقابلے میں دیگر صوبوں کے وفاق کا بجٹ دیکھ لیں خود مصطفی کمال نے کہا کہ سب سے زیادہ ترقیاتی فنڈز آصف علی زرداری صاحب کے دور میں ملے ۔

وفاق کی جانب سے سندھ کے لیے منصوبے ضرور رکھے جاتے ہیں مگر فنڈز نہیں دیئے جاتے تفریق کا یہ عالم ہے کہ صوبہ سندھ کو چھوڑ کر دیگر صوبوں میں اور صوبائی سڑکیں این ایچ اے بناتی ہے ۔سکھر کراچی موٹروے آج تک نہیں بنایا گیا چیئرمین بلاول بھٹو کے ویژن کو حقیقت بنائیں گے کراچی کو خوبصورت کر کے دکھائیں گے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ریڈ لائن کا ایشو اپنی جگہ ہے تاہم وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل میمن میں اطراف کی سڑکوں کی ٹوٹ پھوٹ کا سختی سے نوٹس لیا ہے اور متعلقین کو سڑکوں کی بحالی کی سختی سے ہدایات دی ہیں ۔

کریم آباد کا وزٹ کرتے ہوئے وزیر بلدیات ناصر شاہ نے کہا کہ یوٹیلٹیز کے ایشوز کی وجہ سے کام میں تاخیر ہوئی کریم آباد کے قرب و جوار کے لوگوں کو تکلیف کا سامنا ہے جس کا ہمیں احساس ہے ۔کریم آباد انڈر پاس کے کام کی رفتار کا جائزہ لینے کے لئے میں خود تمام متعلقہ افسران کے ساتھ وقتا فوقتا دورہ کرتا رہوں گا۔ ایک سوال کے جواب میں ناصر شاہ نے کہا کہ پوری قوم اپنی مسلح افواج کے ساتھ ہے دہشت گردی کے خلاف سب سے زیادہ قربانیاں پاکستان نے دی ہیں۔

افغانستان کی جانب سے جو دہشت گردی کی گئی اس کا ہماری پاک فوج نے بھرپور جواب دیا جس کے بعد اب سیز فائر کے لیے کہا جا رہا ہے ۔دہشت گردوں اور ان کے ٹھکانوں کو ختم کرنا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ غیر قانونی تعمیرات اور پانی چوری کے حوالے سے کسی سے بھی رعایت نہیں کی جائے گی۔ وزیر بلدیات نے کہا کہ شاہراہ بھٹو کے دوسرے فیز کے حائل ہیں رکاوٹ دور کرنے پر ہم کور کمانڈر کراچی اور تمام متعلقین کے شکرگزار ہیں شاہراہ بھٹو کی تکمیل کرنے والوں کو ریلیف ملے گا۔

وزیر محنت سعید غنی کے ہمراہ وزیر بلدیات سید ناصر شاہ نے امیر خسر روڈ اور اطراف کی سڑکوں استرکاری کا دورہ۔ افتتاح اور میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعلی سندھ کی پوری ٹیم شہر کی ترقی کے لیے کوشاں ہے ۔تمام جماعتوں کے منتخب نمائندے اگر مل کر کام کریں تو شہر کو خوبصورت بنا سکتے ہیں ۔چیئرمین بلاول بھٹو کے ویژن اور وزیر اعلی سندھ کی ہدایت پر ہم تمام اسٹیک ہولڈرز کو ساتھ ملا کر چل رہے ہیں جس کی تازہ مثال آج ڈسٹرکٹ سینٹرل میں مرکز کھیل و ثقافت اور ڈسٹرکٹ اسٹیٹ میں امیر خسرو روڈ اور اس سے متصل سڑکوں کی بحالی اور افتتاحی تقاریب ہیں ۔

وزیر بلدیات نے کہا کہ کراچی کی بڑی شہراہوں کے ساتھ چھوٹی سڑکوں کے حوالے سے بھی کم جاری ہے ۔تقریب میں سیکریٹری بلدیات اقبال سان ، زاہد بھائی ۔چیئرمین جناح ٹان رضوان سمیع، پروجیکٹ ڈائریکٹر کلک عائشہ حمید، ڈی پی ڈی دادن لاشاری کلک کی جانب سے مرکز کھیل و ثقافت انجینئر محمد سعد صدیق سمیت دیگر افسران اور یو سیز کے نمائندگان بھی شامل تھے ۔
Live پاک افغان کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات