آج ملک کو درپیش سب سے بڑا چیلنج پاکستان کو اندرونی اور بیرونی خطرات سے محفوظ بنانا ہے،صدر پاکستان آصف علی زرداری
اتوار 15 فروری 2026 22:30
(جاری ہے)
بظاہر سیاسی مخالفین کی جانب اشارہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حقیقی قیادت میں ثابت قدمی اور استقامت درکار ہوتی ہے، خوف یا پسپائی نہیں۔
صدرمملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ ان کی جماعت کی قیادت اور کارکنوں کی اس خطے سے گہری تاریخی وابستگی ہے۔ انہوں نے کہاہم سب اس دھرتی کے مقروض ہیں اور اس قرض کی ادائیگی کا بہترین طریقہ عوام کی خدمت اور ان کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عوامی خدمت ان کے سیاسی فلسفے کا بنیادی ستون ہے۔ایک مقامی رکنِ اسمبلی کے مطالبے پر ردعمل دیتے ہوئے صدر مملکت نے اعلان کیا کہ حکومتِ سندھ اس علاقے میں ایک یونیورسٹی قائم کرے گی اور بطور صدر اصولی منظوری دے دی ہے۔ انہوں نے میڈیکل یونیورسٹی کے قیام کو ترجیح دینے کے عزم کا اظہار کیا تاکہ مقامی آبادی کو صحت کی تعلیم اور سہولیات سے براہِ راست فائدہ پہنچے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ اس منصوبے کی پیش رفت یقینی بنانے کے لیے وزیرِاعظم اور وزیرِاعلیٰ سندھ سے بھی بات کریں گے۔انسانی وسائل کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے صدرمملکت نے کہا کہ اگر آبادی میں اضافے کو مؤثر انداز میں منظم کیا جائے تو یہ قومی دولت کا ذریعہ بن سکتا ہے۔ انہوں نے زرعی پیداوار بڑھانے کے لیے نظامِ آبپاشی کو مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ بہتر آبی نظم و نسق اور زیادہ محنت سے فی ایکڑ پیداوار میں نمایاں اضافہ ممکن ہے۔ انہوں نے کاشتکاروں کو ترغیب دی کہ وہ پیداوار بڑھانے اور زرخیز زمین کی مکمل صلاحیت سے فائدہ اٹھانے پر توجہ دیں۔اپنے سابقہ دور کا حوالہ دیتے ہوئے صدرمملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ وہ جنوبی پنجاب کی اہمیت سے بخوبی آگاہ ہیں اور یاد دلایا کہ انہوں نے یوسف رضا گیلانی کو وزیر اعظم اور مخدوم احمد محمود کوگورنر پنجاب مقرر کیا تھا تاکہ خطے کی ترقی اور نمائندگی کو یقینی بنایا جا سکے۔ انہوں نے بتایا کہ اس وقت ترقیاتی بجٹ کا 30 فیصد جنوبی پنجاب کے لیے مختص کیا گیا تھا، تاہم عملی طور پر 28 فیصد استعمال ہو سکا۔پارٹی رہنماؤں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹوکا سیاسی وژن بے مثال ہے۔ انہوں نے یاد دلایا کہ سکیورٹی خدشات کے باعث دوست ممالک کی جانب سے پاکستان نہ آنے کے مشوروں کے باوجود انہوں نے عوام سے کیا گیا وعدہ نبھایا اور خطرات سے آگاہ ہونے کے باوجود وطن واپس آئیں۔ انہوں نے شہیدذوالفقار بھٹوکو بھی خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ عوام میں آج بھی ان سے محبت اور احترام ان کی خدمات اور کارناموں کی وجہ سے ہے۔بلوچستان کی صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے صدرمملکت آصف علی زرداری نے نوجوانوں کو گمراہ کرنے اور قومی یکجہتی کو نقصان پہنچانے کی کوششوں کے خلاف خبردار کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ٹکڑے ٹکڑے نہیں ہونے دیا جائے گا اور اگرچہ مطالبات جائز ہو سکتے ہیں، تاہم مسائل کا حل محاذ آرائی کے بجائے مکالمے کے ذریعے نکالا جانا چاہیے۔ انہوں نے زور دیا کہ ملکی وسائل اور معدنی دولت کا تحفظ قومی مفاد میں ناگزیر ہے۔اپنے سیاسی سفر پر نظر ڈالتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ انہوں نے جمہوریت کی جدوجہد میں طویل عرصہ جیل کاٹی اور قیادت کے لیے حوصلہ اور استقامت ضروری ہیں۔ انہوں نے عوام کی خدمت کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ جتنا زیادہ حکومت عوامی فلاح کے لیے کام کرے گی، ملک اتنا ہی مضبوط اور مستحکم ہوگا۔سابق گورنر پنجاب مخدوم احمد محمود نے کہا کہ پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب میں مضبوط پوزیشن رکھتی ہے اور اسے خطے میں بھرپور عوامی حمایت حاصل ہے۔ انہوں نے کارکنوں کے جوش و جذبے اور یکجہتی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ ضمنی انتخاب میں نمایاں اکثریت سے کامیابی جماعتی قوت کا واضح ثبوت ہے۔رکنِ صوبائی اسمبلی ممتاز علی خان نے کہا کہ علاقے کا سب سے اہم مسئلہ امن و امان تھا، جو حکومتِ سندھ کے تعاون اور حکومتِ پنجاب کی کوششوں سے بڑی حد تک قابو میں آ چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک وقت تھا جب لوگ رات کے وقت گھروں سے نکلنے سے خوفزدہ تھے، مگر اب صورتحال نمایاں طور پر بہتر ہو چکی ہے۔ممتاز علی خان نے کہا کہ انہوں نے ہمیشہ ذوالفقار علی بھٹوکے نظریے کی پیروی کرتے ہوئے عوامی خدمت کو ترجیح دی ہے اور علاقے میں یونیورسٹی کے قیام کے لیے زمین عطیہ کرنے کو تیار ہیں، تاہم انہوں نے اس بات پر تشویش ظاہر کی کہ حکومتِ پنجاب کی جانب سے تاحال کوئی باضابطہ جواب نہیں دیا گیا۔قبل ازیں صدرآصف علی زرداری نے ایم پی اے ممتاز علی چانگ کی والدہ کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کیا اور مرحومہ کے درجات کی بلندی اور اہلِ خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔اجتماع میں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر، اراکین قومی اسمبلی مخدوم سید مصطفیٰ محمود اور مخدوم سید مرتضیٰ محمود، ایم پی اے سردار رئیس نبیل، صوبائی وزیر سندھ حاجی علی حسن زرداری اور بڑی تعداد میں پارٹی کارکنان نے شرکت کی۔مزید اہم خبریں
-
پاکستان آنے والے ناروے کے وزیر خارجہ نے اپنا سامان خود اٹھایا، سادگی نے توجہ حاصل کرلی
-
رجب بٹ اپنی دوسری شادی سسٹرولوجی کے خاندان میں کریں گے، ماہر نجوم کی پیشگوئی
-
سہیل آفریدی اڈیالہ پہنچے تو پولیس نے راستہ روک لیا، ملاقات نہ ہونے پر کارکنوں کیلئے اہم اعلان
-
بلوچستان کے طلبہ ملکی جامعات میں تعلیم حاصل کرکے ملک و صوبے کی ترقی میں کردار ادا کریں، وزیراعلیٰ
-
نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت گندم سے متعلق امور کی سٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس
-
فیلڈ مارشل سید عاصم منیرسے ناروے کے وزیر خارجہ ایسپن بارتھ ایرڈے کی ملاقات
-
مبینہ ڈرگ ڈیلر انمول عرف پنکی کی درخواست منظور، عدالت نے ایک مقدمے میں بری کردیا
-
وزیراعلیٰ مریم نواز کا سپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کے بیٹے کے انتقال پر اظہارافسوس
-
پنجاب ’’اینڈ ٹو اینڈ‘‘پیپرلیس اینڈ آٹو میشن ٹیکنالوجی دورمیں داخل
-
6،6 لاکھ پر سینیٹ کے آزاد امیدواروں کو ووٹ ملا ہے، فواد چوہدری کا دعویٰ
-
یوم آزادی ہمیں اپنی تاریخ سے وابستگی، قومی ذمہ داریوں کے احساس اور مستقبل کے لیے اجتماعی عزم کی تجدید کا درس دیتا ہے، سپیکر قومی اسمبلی
-
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی گلبہار پشاور میں جاوید آفریدی کے گھر آمد، والدہ کے انتقال پر تعزیت کی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.