اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مئی2026ء) وزیر دفاع
خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ معرکہ حق کے بعد
پاکستان مزید مضبوط بن کر ابھرا ہے،
پاکستان دشمنوں کی کسی بھی جارحیت کا سخت جواب دیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو وزارت اطلاعات و نشریات کے زیر اہتمام معرکہ حق کے سلسلے میں کتاب The Battle of Truthکی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
وزیر دفاع
خواجہ محمد آصف نے کہا کہ یہ کتاب محض اوراق کا مجموعہ نہیں بلکہ قوم کے عزم اور لازوال قربانیوں کی جیتی جاگتی داستان ہے، اس کتاب میں
بھارت کی
پاکستان دشمنی اور پا کستان کے عزم و استقلال کی داستان کو تصویری اور تحریری شکل دی گئی۔
دنیا اس بات کی شاہد ہے کہ
پاکستان نے ہمیشہ امن و استحکام کی کاوشوں میں اہم کردار ادا کیا تاکہ خطے میں موجود تمام ممالک
معاشی ترقی اور عوامی فلاح کی راہ پر گامزن ہو سکیں۔
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ
پاکستان نے
دنیا کے امن مشنوں میں اہم کردار ادا کیا ہے اور اب بھی اس میں بڑا شراکت دار ملک ہے، یہ
پاکستان کی امن پسندی کا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ
بھارت نے آزادی سے پہلے اور بعد میں
پاکستان کی خود مختاری اور انفرادی وجود کو تسلیم نہیں کیا۔
بھارت کی ہندوتوا سامراجی ذہنیت خطے کی امن و ترقی میں بڑی رکاوٹ ہے۔ گزشتہ ایک دہائی سے انتہا پسند ہندو ذہنیت نے خطے کے امن کو نہ صرف دائو پر لگا رکھا ہے بلکہ
بھارت کی بہتر قومی شناخت کو مجروح کیا ہے، اندرونی طور پر اقلیتوں کو ذات پات اور مذہبی تفریق کے ذریعے یرغمال بنایا ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ 79 سالہ تاریخ اس بات کی گواہ ہے کہ تمام پاک
بھارت جنگیں
پاکستان پر مسلط کی گئیں۔
ہندوستان کی سامراجی ذہنیت سے خطے کا کوئی ملک اور نہ ہی اس کی عوام محفوظ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 1948ء سے 1999ء تک
بھارت کو بارہا شکست کا سامنا کرنا پڑا، فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کی سرپرستی کر رہا ہے،
پاکستان کی مغربی سرحدوں اور شہروں کو
دہشت گردی کا نشانہ بنا رہا ہے۔
وزیر دفاع نے کہا کہ کشمیریوں کے حق خودارادیت سے مسلسل انکار اور اندرونی مذہبی تعصب کیخلاف مداوا کرنے کے بجائے
بھارت اندرونی خلفشار کو دبانے کیلئے سرحدوں پر
جنگ کا ماحول گرم کر دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2019ء میں پلوامہ میں
دہشت گردی کا ڈھونگ رچا کر
پاکستان پر سرجیکل سٹرائیک کی کوشش کی اور چائے کے عوض اپنے جہاز اور پائلٹ کو قربان کیا۔
اس کی سبکی کو مٹانے کیلئے رافیل جہاز نہ ہونے کا بہانہ بنایا،
پاکستان کے دندان شکن جواب کا کوئی مقابلہ نہیں تھا مگر
بھارت نے ففتھ وار جنریشن کے ذریعے
پاکستان کی عوام اور افواج کے درمیان تقسیم پیدا کرنے اور کمزور کرنے کی کوشش کی وہ نہیں جانتے
دنیا کی کوئی سازش اور کسی قسم کا انتشار پاک
فوج اور عوام کی انمنٹ محبت کے درمیان نہیں آ سکتے۔
انہوں نے کہا کہ پہلگام میں
دہشت گردی کا ڈرامہ رچایا گیا،
پاکستان پر الزام لگانے کی کوشش کی گئی، جارحانہ عزائم کا اظہار کیا گیا۔
پاکستان کی مدبر قومی قیادت نے ان
دہشت گردی کے الزامات کا ثبوت مانگا اور شفاف تحقیقات میں تعاون کی یقین دہانی کرائی اور
بھارت پر واضح کیا کہ
پاکستان کی سالمیت اور خود مختاری کیخلاف کسی بھی سازش کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔
بھارت باز نہ آیا اور رات کی تاریکی میں
پاکستان میں مساجد، عورتوں اور بچوں کو نشانہ بنایا۔دشمن کی مکروہ جارحیت آپریشن سندور کے جواب میں
پاکستان کے عوام مذہبی، سیاسی تفریق سے بالاتر ہو کر اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہو گئے اور ملک کے دفاع کیلئے سیسہ پلائی دیوار
بنیان مرصوص بن گئی اور دشمن کے مذموم عزائم خاک میں ملا دیئے، پاک
فوج نے دشمن کو ایسا سبق سکھایا جو رہتی
دنیا تک یاد رکھا جائے گا،
پاکستان کی بری، بحری اور فضائی افواج نے عوام کے تعاون سے دشمن کے عزائم کو نیست و نابود کر دیا، دشمن کے ہائی ٹیک جہاز کاغذوں کی طرح گرے۔
انہوں نے کہا کہ
پاکستان کے میزائل دشمن پر قہر بن ٹوٹے اور ایس 400 کا غرور خاک میں مل گیا، اس عظیم کامیابی پر پاکستانی عوام اور افواج کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ
پاکستان معرکہ حق کے بعد زیادہ مضبوط بن کر ابھرا ہے، اب
پاکستان نہ صرف جنوبی ایشیاء بلکہ خطے میں استحکام کی علامت اور ضمانت بن چکا ہے، ہم
بھارت اور اس کے پراکسیز کی جانب سے کسی بھی چیلنج کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہیں، ہمارے فوجی جوان ہمارے دفاع اور خود مختاری کے ضامن ہیں، ہماری عوام سیسہ پلائی دیوار بن کر ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس کتاب کے اوراق پر تصویر ماضی کی فتح کی روداد نہیں بلکہ یہ ہمارا پختہ عزم اور قومی استقامت کا حتمی اور واضح عکس ہے۔ انہوں نے کہا کہ
پاکستان کے اندرونی اور بیرونی دشمنوں کو واضح پیغام ہے کہ
پاکستان کی افواج اور عوام کل بھی کسی بھی جارحیت کے خلاف تیار تھیں اور اب بھی دشمن کی کسی بھی جارحانہ کوشش کا زیادہ سخت جواب ملے گا۔
رکن
قومی اسمبلی ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا کہ
پاکستان نے
بھارت کی فضائی برتری کو زمین بوس کر دیا، حکمت پر مبنی دفاعی پالیسی کے ذریعے
بھارت کو ناکوں چنے چبوائے، مضبوط قوم اور مضبوط
فوج ہماری منزل ہے، یہی معرکہ حق کا حقیقی مفہوم ہے۔ پاکستان
پیپلز پارٹی کی سینیٹر پلوشہ خان نے کہا کہ آج کا دن فخر کا دن ہے، ایک سال قبل
بھارتی جھوٹے بیانیے کو پاش پاش کر دیا گیا،
مودی کا اکھنڈ
بھارت کا فراڈ زمین بوس ہوا۔
لیفٹیننٹ جنرل (ر) عامر
ریاض نے کہا کہ معرکہ حق میں
بھارت کے خلاف
پاکستان کو تاریخی فتح حاصل ہوئی،
علامہ اقبال نے واضح کیا کہ مسلمانوں کا الگ ملک ہونا چاہئے،
پاکستان بے شمار قربانیوں کے نتیجہ میں وجود میں آیا، آج
پاکستان مضبوط ریاست کے طور پر کھڑا ہے، انتہاء پسند تنظیم آر ایس ایس کا ایجنڈ ہندوتوا کو تقویت دیتا ہے، کشمیریوں کی تحریک آزادی
کشمیر ہے،
بھارت نے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کیا، یہ جھوٹا واقعہ
بھارت کی ریاستی پالیسی کا حصہ تھا۔ زہرین خان مگسی نے کہا کہ معرکہ حق سچ اور حق کا آپریشن تھا۔