معرکہ حق کی فتح کا ایک سال مکمل ہونے پر فیلڈ مارشل کی قوم کو مبارکباد
یہ دن قومی عزم، عسکری مہارت اور حکمت عملی کی پختگی کا عکاس ہے، معرکہ حق کی کامیابی نے قومی اعتماد کو مضبوط کر دیا، آئی ایس پی آر
محمد علی
ہفتہ 9 مئی 2026
23:43
(جاری ہے)
مسلح افواج قوم سے لازوال رشتےکوجذبہ خدمت کیساتھ فخر سے نبھا رہی ہیں، معرکہ حق قوم کی تاریخ میں ایک اہم سنگ میل بن گیا ہے۔
یہ دن قومی عزم، عسکری مہارت اور حکمت عملی کی پختگی کا عکاس ہے، معرکہ حق کی کامیابی نے قومی اعتماد کو مضبوط کر دیا۔ معرکہ حق نے پاکستان کو مستحکم علاقائی قوت کے طور پر اُجاگر کیا، پاکستان نے دشمن کی سازشوں اور جھوٹے بیانیے کو بے نقاب کیا۔ پاکستان کی فتح کے بعد دشمن کو عالمی سطح پر رسوائی اٹھانا پڑی، افواج پاکستان کو پراکسی دہشتگردی سمیت روایتی اور ہائبرڈ چیلنجز کا سامنا رہا۔ وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے معرکہ حق کا ایک سال مکمل ہونے کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ معرکہ حق اللہ تعالیٰ کے بے شمار انعامات اور احسانات پر اُس کے حضور سجدہ شکر بجا لانے کا دن ہے۔ آج ہم اس عزم، جرات اور استقامت کو یاد کر رہے ہیں جس کا مظاہرہ پاکستان نے آزمائش کی گھڑی میں کیا اور دشمن کو عبرتناک شکست سے دوچار کیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ پوری قوم اپنے شہداء، اُن کے اہلِ خانہ اور ان غازیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتی ہے جو فولادی دیوار بن کر اپنے وطن کے دفاع کے لیے ڈٹ گئے۔ بری، بحری، فضائی اور سائبر محاذوں پر ہماری افواج کے مربوط، منظم اور ہم آہنگ ردِعمل نے پاکستان کو ایک ناقابلِ تسخیر قوت کے طور پر منوایا۔انہوں نے کہا کہ معرکہ حق اس حقیقت کی روشن دلیل ہے کہ پاکستانی قوم امن پسند ہونے کے ساتھ ساتھ بہادر، باوقار، ثابت قدم اور غیرت مند قوم ہے، جسے نہ تو مرعوب کیا جا سکتا ہے اور نہ ہی کسی جارحیت کے ذریعے جھکایا جا سکتا ہے۔ معرکہ حق تاریخ میں ایک ایسے عظیم کارنامے کے طور پر ثبت ہو چکا ہے جس میں دشمن کی بلا اشتعال جارحیت کے مقابلے میں پاکستان نے فیصلہ کن برتری حاصل کی۔ دشمن کو حقیقت کا ایسا سبق دیا گیا جس نے اُس کے ناقابلِ شکست ہونے کے زعم کو خاک میں ملا دیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ہم چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو اُن کی جراتمندانہ اور دلیرانہ قیادت پر بھرپور خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔ ہم ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر اور ایڈمرل نوید اشرف کو بھی اُن کی مدبرانہ حکمتِ عملی پر خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔ ہم اپنی بہادر مسلح افواج کے افسران اور جوانوں کو بھی سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے پاکستانی قوم کی غیر متزلزل حمایت کے ساتھ پاکستان اور بھارت کے تناظر میں ایک نئے باب کا اضافہ کیا۔پاکستان نے ایک جانب اپنے امن کے عزم کو واضح کیا تو دوسری جانب دفاعی توازن کو بحال کرتے ہوئے اپنی سلامتی، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا بھرپور تحفظ یقینی بنایا۔وزیر اعظم نے کہا کہ اس امر میں کوئی شبہ نہیں ہونا چاہیے کہ پاکستان کو کمزور کرنے یا اس کے خلاف کسی بھی جارحیت کا فوری، مؤثر اور ہمہ جہت جواب دیا جائے گا۔ ہم اپنی سرحدوں کے دفاع اور تحفظ کے لیے پُرعزم اور مکمل طور پر چوکس ہیں۔ پاکستان’’فتنہ الخوارج‘‘ اور ’’فتنہ الہندوستان‘‘ کے مکمل خاتمے اور دہشت گردی کے ناسور کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے بھی ثابت قدمی سے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا تذکرہ ’’کشمیر‘‘ کے بغیر مکمل نہیں ہو سکتا، جو برصغیر کی تقسیم کا نامکمل ایجنڈا ہے۔ مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر جنوبی ایشیا میں پائیدار تزویراتی استحکام کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا۔ یہ مسئلہ اقوامِ متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل ہونا چاہیے۔ پاکستان کشمیری عوام کے حقِ آزادی اور حقِ خودارادیت کی ہمیشہ بھرپور حمایت جاری رکھے گا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ آج پاکستان کو ایک ذمہ دار ملک کے طور پر تسلیم کیا جا رہا ہے، جو نہ صرف اپنے دفاع کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے بلکہ عالمی امن اور استحکام کے ضامن کے طور پر بھی ابھرا ہے۔ امریکہ اور ایران کے درمیان جاری تنازع میں ایک اہم ثالث کے طور پر پاکستان کے کردار اور قیامِ امن کے لیے ہماری مسلسل کوششوں کو عالمی سطح پر سراہا گیا ہے۔ پاکستان تنازع کے پُرامن حل کے لیے اپنی کاوشیں جاری رکھنے کے عزم پر قائم ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئیے، آج معرکہ حق کا ایک سال پورا ہونے پر اپنے شہداء کی عظیم قربانیوں کو یاد کرتے ہوئے اس عہد کی تجدید کریں کہ ہم’’فولادی دیوار‘‘ بن کر اپنے دشمنوں کا مقابلہ کریں گے اور اس عظیم وطن کی مقدر کی شان و عظمت کے لیے بے لوث محنت جاری رکھیں گے۔مزید اہم خبریں
-
معرکہ حق کی فتح کا ایک سال مکمل ہونے پر فیلڈ مارشل کی قوم کو مبارکباد
-
عالمی سطح پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اضافہ ہو رہا ہے
-
امریکا ایران تنازع کے پُرامن حل کیلئے پاکستان اپنی بھرپور کاوشیں جاری رکھے گا
-
خطے میں کشیدگی کے باوجود پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی چین برقرار رہی، عوامی ریلیف کیلئے اقدامات جاری ہیں
-
معرکہ حق کی کامیابی کاپہلاسال،افواج پاکستان کی قوم کومبارکباد
-
روس نے ایران کی مدد کیلئے آبنائے ہرمز کا متبادل راستہ فراہم کیا ہوا ہے
-
9 مئی کو سپریم کورٹ نے عمران خان کی گرفتاری غیرقانونی قرار دی
-
9 مئی پاکستان کی تاریخ کا سیاہ دن ہے جس کے بعد جعلی حکمرانوں کو ملک پر مسلط کیا گیا
-
عالمی منڈی میں پیٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے باوجود شہبازشریف حکومت کا قیمتوں میں اضافہ عوام دشمن اقدام ہے
-
مغربی کنارے میں پھنسے غزہ کے باسی جن کا ’اب پیچھے کوئی گھر باقی نہیں بچا‘
-
حکومت نے مسلسل پٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کو کمائی کا ذریعہ بنایا ہوا ہے
-
قیمتوں میں اضافہ عالمی نرخوں سے نہیں بلکہ لیوی اورٹیکس بڑھنے سے ہوا،مفتاح اسماعیل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.