ایل اے گیارہ میں پریذائیڈنگ افسران پر دبائو ڈال کر زبردستی ٹھپے لگوائے گئے اور بیلٹ باکسز بھرے گئے ،پیپلز پارٹی کا الزام
الیکشن والے دن ہمارے کارکن مختار کو شہید کر دیا گیا اور 3 افراد زخمی ہوئے، الٹا ہمارے امیدوار کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ،راجہ پرویز اشرف ، و دیگر کا اظہار خیال
منگل 28 جولائی 2026 21:00
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ یہ دوہرا معیار عوام کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ہے۔ انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ LA-11 سمیت کئی حلقوں کی متعدد یونین کونسلوں میں منظم طریقے سے دھاندلی کی گئی اور اسی دوران دھاندلی کے ویڈیو ثبوت بھی دکھائے۔
انہوں نے کہا کہ 100 سے 150 افراد کے جتھے بنا کر پولنگ اسٹیشنز پر قبضے کیے گئے،ووٹروں کو گالیاں دی گئیں، مارا پیٹا گیا اور باہر نکال دیا گیا۔ لیکن پولیس تماشائی بنی رہی بلکہ بعض جگہوں پر خود پولیس ملوث تھی۔ راجہ پرویز اشرف کے مطابق پریذائیڈنگ افسران پر دباؤ ڈال کر زبردستی ٹھپے لگوائے گئے اور بیلٹ باکسز بھرے گئے۔ انہوں نے چیف الیکشن کمشنر سے مطالبہ کیا تھا کہ فورنزک آڈٹ کرا لیں تو ساری بات سامنے آجائے گی لیکن چیف الیکشن کمشنر نے صبح سویرے رزلٹ نشر کر دیا۔ سابق وزیراعظم نے انتخابات کے دوران تشدد کے واقعات کا بھی ذکر کیا۔ انہوں نے بتایا کہ الیکشن سے تین دن قبل ایک شخص کو فائرنگ کر کے قتل کیا گیا،فائرنگ کرنے والوں کی تصاویر وائرل ہوئیں لیکن کارروائی نہیں ہوئی، الٹا ہمارے امیدوار جاوید بڈھانوی کے خلاف ایف آئی آر درج کر دی گئی۔ انہوںنے کہاکہ الیکشن والے دن ہمارے کارکن مختار کو شہید کر دیا گیا اور 3 افراد زخمی ہوئے، عوام میں خوف پھیلایا گیا، فائرنگ کی گئی۔ اگر یہی شفافیت ہے تو پھر یہ عوام کے ساتھ مذاق ہے۔راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ چوہدری یاسین نے 2 نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے، عوام نے انہیں واضح مینڈیٹ دیا ہے،ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ ان کی دونوں نشستوں کا نتیجہ تسلیم کیا جائے اور دھاندلی کے ذریعے اسے تبدیل نہ کیا جائے۔ برنالہ کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ چوہدری پرویز اشرف کے پولنگ اسٹیشنز 5 بجے بند کروا دیے گئے جبکہ ایک گھنٹے کی توسیع کا نوٹیفکیشن موجود تھا اور پھر رزلٹ 685 ووٹ کے فرق سے جتوا دیا گیا۔ راجہ پرویز اشرف نے چیف الیکشن کمشنر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر کی آئینی ذمہ داری صاف شفاف الیکشن کروانا ہے لیکن انہوں نے لاکھوں لوگوں کے جذبات سے کھیلا ہے،اب بھی وقت ہے کہ وہ نوٹس لیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ پیپلز پارٹی میدان میں 10 نشستیں جیت چکی تھی لیکن غیر جمہوری ہتھکنڈوں سے نتائج تبدیل کر دیے گئے،پی ایم ایل این کو طنزیہ مبارکباد پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بیشک ان کی دھاندلی کامیاب ہو گئی، لیکن وہ کشمیر کے عوام کے دل نہیں جیت سکے۔ آخر میں انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنان سیاسی لوگ ہیں،ہار جائیں تو مان لیتے ہیں لیکن ووٹ چوری کرنا، ٹھپے لگانا، زبردستی کرنا یہ کیسی جمہوریت ہی پیپلز پارٹی اپنے کارکنوں اور ووٹرز کے ساتھ کھڑی ہے اور میڈیا کو بتایا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں پارٹی آئندہ کا لائحہ عمل طے کرے گی۔ راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ ہم آزاد کشمیر کی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں اور وہ اداروں کا احترام کرتے ہیں لیکن اداروں کو بھی عوام کے مینڈیٹ کا احترام کرنا ہوگا۔مزید قومی خبریں
-
گورنر خیبر پختونخوا کی شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی شیرینگل میں پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے طلبہ پر تشدد کی مذمت
-
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ساجد طوری اور مرتضیٰ سیٹھی کی ملاقات
-
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے تھائی لینڈ انٹرنیشنل تائیکوانڈو چیمپئن شپ کے گولڈ میڈلسٹ احسان اللہ محسود کی ملاقات
-
پنجاب سے 4.5 ملین میٹرک ٹن گندم غائب ہونے کا تاثر بالکل بے بنیاد ،حقائق کے برعکس قرار
-
تاریخ مسخ نہیں کرنی چاہیے، بچوں کو سچ بتانا ہوگا، سعید غنی
-
سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنے والا ملزم گرفتار
-
پولیس حملہ کیس،فلک جاوید کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14دن کی توسیع
-
اتحادیوں سے مشاورت کے بعد قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس 17 اگست کو طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری
-
وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان کا سپیکر بلوچستان اسمبلی کے صاحبزادے کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
لاہور کے 84 تھانوں میں خواتین افسران کی 24 گھنٹے موجودگی کا فیصلہ
-
کوڑا ٹیکس کی وصولی،محکمہ ایکسائزنے سروس لیول ایگریمنٹ سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کو بھجوادیا
-
خانیوال ، پسند کی شادی کا المناک انجام، نو بیاہتا دلہن غیرت کے نام پر قتل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.