مذاکرات میں بڑا بریک تھرو ہوچکا تھا، وزیراعلی ٰکے پی کی شرائط رکاوٹ بنیں، طلال چوہدری
منگل 6 اکتوبر 2026 22:38
(جاری ہے)
پہلے دن کی بات چیت کے بعد اپوزیشن رہنما پشاور گئے،ہمیں رات کو یقین دلایا گیا کہ خیبرپختونخوا حکومت دہشت گردی کے معاملے پر اتفاق کرتی ہے، جس کے بعد وزیراعظم نے وزیر داخلہ سے کہا کہ اپوزیشن کو جتنی سیاسی اسپیس دی جاسکتی ہے، دی جائے۔
طلال چوہدری نے بتایا کہ وزیراعظم نے واضح کیا کہ ملک کی بہتری چاہیے، خواہ اس سے اپوزیشن کو سیاسی فائدہ بھی ہو تو کوئی مسئلہ نہیں، تاہم دہشت گردی کے معاملے پر 100 فیصد تعاون چاہیے،مذاکرات کے اگلے دن دہشت گردی کے معاملے پر مکمل اتفاق پایا جانا تھا۔وزیر مملکت نے کہا کہ دوسرے روز پہلے ڈرافٹ میں تمام سیاسی معاملات پر اتفاق رائے ہوگیا تھا، اس ڈرافٹ میں بانی پی ٹی آئی کی صحت سمیت دیگر ایشوز بھی شامل تھے۔ انہوں نے کہا کہ میں اسے میثاق جمہوریت ٹو کہوں گا، یہ ایک بہت بڑا بریک تھرو تھا۔طلال چوہدری نے کہا کہ وزیراعظم اور آرمی چیف روز جنازوں کو کندھا دیتے ہیں، یہ بڑا مشکل کام ہے۔ روز جنازے ہم اٹھا رہے ہیں اور جنگ عوام کی لڑ رہے ہیں۔طلال چوہدری نے بتایا کہ پہلا ڈرافٹ رات 9 بجے تیار ہوا، جسے وزیر داخلہ صدر مملکت کے پاس لے کر گئے۔ مذاکرات کے آخری لمحات میں مسلسل وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سے رابطے میں تھے اور اس وقت اپوزیشن کے مذاکرات کار ہم سے آنکھیں نہیں ملا پا رہے تھے۔وزیر مملکت نے کہا کہ انسداد دہشت گردی کا ایکشن پلان صرف ہمارا نہیں، یہ پلان قرآن و سنت کی آیات کے ساتھ جڑا ہوا ہے۔انہوں نے سوال کیا کہ کیا بانی پی ٹی آئی کا بنایا ہوا نیشنل ایکشن پلان پختونوں کے خلاف تھا کیا نیشنل ایکشن پلان بانی پی ٹی آئی نے خود نہیں بنایا تھا طلال چوہدری نے کہا کہ کیا یہ ممکن ہے کہ جہاں پاکستان کا کوئی فرقہ یا سیاسی جماعت جلسہ نہ کرسکے، اس علاقے میں آپ پھر رہے ہوں اور کوئی آپ پر پتھر بھی نہ ماری کوئی تو چیز مشترک ہے آپ دونوں میں۔انہوں نے کہا کہ وہاں سول سوسائٹی کا کوئی فرد محفوظ نہیں، سوائے پی ٹی آئی کے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا یہ آپ کا ایک مسلح ونگ ہی کیوں وہ آپ کو پتھر بھی نہیں مارتے اور باقیوں پر خودکش حملے کرتے ہیں طلال چوہدری نے سوال کیا کہ آپ چاہتے ہیں ہماری سیکیورٹی فورسز ڈرونز استعمال نہ کریں انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے معاملات پر اتفاق رائے کے بعد آپ کو سیاسی اسپیس ملی ، وزیراعظم نے بھی کہا کہ جتنی سیاسی اسپیس چاہتے ہیں، وہ ملے گی۔ وزیر مملکت نے کہا کہ بات چیت آگے بڑھ سکتی ہے لیکن مشروط طور پر۔ آج پشاور میں لانگ مارچ کی وجہ سے امتحانات موخر کردیے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جب تک ایسے معاملات ختم نہیں ہوتے اور وزیر داخلہ نے جو ٹویٹ کی تھی اس پر 100 فیصد عمل نہیں کیا جاتا، بات چیت نہیں ہوسکتی۔ طلال چوہدری نے کہا کہ اس دفعہ ان کی جو غلط فہمی نکلے گی، اس کے بعد ملک میں مارچ نہیں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ دہشت گردوں کے سہولت کاروں کے ساتھ نرمی نہ کی جائے، ریاست ماں ہوتی ہے لیکن ریاست کو باپ کا کردار بھی ادا کرنا پڑتا ہے، جب بچے ماں کو نقصان پہنچانا شروع کریں تو ریاست باپ کا کردار بھی ادا کرتی ہے۔طلال چوہدری نے کہا کہ ٹی ایل پی ہو یا کوئی اور، اب کوئی نان سینس نہیں ہوگی۔مزید اہم خبریں
-
ایف بی آئی پر بڑے سائبر حملے کے الزام میں اردن کا نوعمر نوجوان گرفتار
-
لاہورہائی کورٹ:عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی درخواست سماعت کے لیے مقرر ہوگئی
-
حکومت نے مذاکرات کی کوئی گنجائش نہیں چھوڑی‘ کسی کی وفاداری مشکوک نہیں، ہم سب پاکستانی ہیں. مولانا فضل الرحمان
-
عمران خان نے کوئی جرم نہیں کیا، وہ جیل میں اس لیے ہے کہ طاقتور قوتوں کو ’’ایبسلوٹلی ناٹ‘‘ کہا، سہیل آفریدی
-
حکومت اور اپوزیشن غیرمشروط مذاکرات شروع کرکے امن و استحکام کو ایک موقع دیں، خواجہ سعد رفیق
-
خیبرپختونخوا میں کارکنان اور پولیس میں تصادم نہیں ہوگا لیکن سیاسی رہنماؤں کی گرفتاریاں ضرور ہوں گی، شیر افضل خان مروت
-
ایران اورامریکہ کے درمیان ثالثی کی کوششیں بدستورجاری ہیں.قطر
-
لانگ مارچ ایسا نہیں کہ کوئی بہت بڑا سیلاب آگیا ہے اوراسے کنٹرول نہیں کیا جاسکتا.راجہ ناصر عباس
-
وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی عدم موجودگی کے باعث خیبر پختونخوا میں سرکاری امور اور فیصلہ سازی متاثر ہونے لگی
-
ایسٹ ویسٹ پائپ لائن سے یومیہ 58 لاکھ بیرل تیل کی پمپنگ بحال کردی ہے.سعودی وزیر توانائی
-
خیبر پختونخوا میں گورنر راج یا ایمرجنسی لگائی گئی تو تحریک انصاف اسمبلیوں سے مستعفی ہو جائے گی. جنید اکبرخان
-
مذاکرات کے دوران ہم نے ایک بار بھی لانگ مارچ ملتوی کرنے کا نہیں کہا.طارق فضل چوہدری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.