تیونس کی پارلیمان میں نئے آئین کی حتمی منظوری

منگل 28 جنوری 2014 08:52

تیونسیا(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔28جنوری۔2014ء)تیونس کی قومی اسمبلی نے نئے ملکی آئین کی اکثریتی طور پر حتمی منظوری دے دی ہے۔ گزشتہ روز ہونے والی رائے شماری میں پارلیمان کے کْل 216 میں سے 200 ارکان نے نئے آئین کے حق میں رائے دی۔

(جاری ہے)

اس طرح صدر زین العابدین بن علی کے خلاف عوامی احتجاجی تحریک کے نتیجے میں ان کی معزولی کے تین سال بعد ملک میں مکمل جمہوریت کے لیے ایک اور اہم مرحلہ طے ہو گیا ہے۔ تیونس کے نئے آئین کو عرب دنیا کی سب سے روشن خیال آئینی دستاویزات میں سے ایک قرار دیا جا رہا ہے۔