ان لین ریلوے کراسنگ کی روک تھام ، ریلوے حادثات کو کم کرنے میں صوبہ پنجاب کے علاوہ دیگر صوبے مکمل تعاون نہیں کررہے، تعاون کریں تو ریلوے حادثات میں کمی واقع ہوسکتی ہے، خواجہ سعد رفیق

منگل 28 جنوری 2014 08:48

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔28جنوری۔2014ء) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ان لین ریلوے کراسنگ کی روک تھام ، ریلوے حادثات کو کم کرنے میں صوبہ پنجاب کے علاوہ دیگر صوبے مکمل تعاون نہیں کررہے اگر تعاون کریں تو ریلوے حادثات میں کمی واقع ہوسکتی ہے ۔

(جاری ہے)

پیر کو ایوان میں توجہ دلاؤ نوٹس کا جواب دیتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعدرفیق نے کہا کہ دانیال ٹاؤن وہاڑی میں بغیر پھاٹک ریلوے کراسنگ پر سکول وین کے ریل گاڑی سے تصادم میں دو خواتین جاں بحق ہوئی جس کا بہت افسوس ہوا ۔

انہوں نے کہا کہ ریلوے کراسنگ کی تعداد 3ہزار 9 سو 88ہے اور بہت سی غیر قانونی ڈبل کراسنگ موجود ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ریلوے کے نظام میں ان لین کراسنگ 93موجود ہیں چاروں صوبائی وزراء اعلیٰ کو خطوط لکھیں ہیں ان لین کراسنگ کے اخراجات صوبائی حکومت نے دینے ہوتے ہیں صرف پنجاب نے وعدہ کیا ہے جبکہ دیگر صوبے تعاون نہیں کررہے چار سو ان لین کراسنگ بند کردیئے ہیں ۔
؎