صومالیہ میں الشباب کے رہنما کے خلاف امریکی ڈرون حملہ

منگل 28 جنوری 2014 08:52

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔28جنوری۔2014ء)امریکی فوج کی طرف سے صومالیہ میں اسلام پسندوں کی الشباب ملیشیا کے ایک مبینہ رہنما پر ایک میزائل حملہ کیا گیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ بات واشنگٹن میں امریکی محکمہء دفاع کے حکام نے بتائی۔

(جاری ہے)

اس حملے میں ایک ڈرون طیارے سے میزائل فائر کیا گیا تاہم حکام نے یہ تصدیق نہیں کی کہ آیا یہ حملہ کامیاب رہا۔ الشباب ملیشیا کے جس مشتبہ رہنما کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی، اس کی شناخت بھی ظاہر نہیں کی گئی۔ اپنا نام خفیہ رکھنے کی شرط پر ایک امریکی اہلکار نے کہا کہ واشنگٹن حکومت اس عسکریت پسند رہنما کا ’برسوں سے پیچھا‘ کر رہی تھی۔

متعلقہ عنوان :