تعلیم اورہنرمندافرادی قوت قوم کاسرمایہ ہے ،ممنون حسین ،سرکاری اورنجی ادارے منڈی کی ضروریات پوری کرنے کیلئے کاروبارسے متعلق تعلیم میں ضروری تبدیلیاں لائیں ،صدرمملکت کاڈینزاورڈائریکٹرزکی کانفرنس کی افتتاحی نشست سے خطاب

منگل 28 جنوری 2014 08:46

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔28جنوری۔2014ء)صدرمملکت ممنون حسین نے کہاہے کہ تعلیم اورہنرمندافرادی قوت قوم کاسرمایہ ہے ،سرکاری اورنجی ادارے منڈی کی ضروریات پوری کرنے کیلئے کاروبارسے متعلق تعلیم میں ضروری تبدیلیاں لائیں ،ہم ایسے دورمیں رہ رہے ہیں جہاں طلباء کے لئے وسیع مواقع ہیں اورانہیں اپنی مرضی کے شعبے منتخب کرنے اورپیشہ وارانہ مہارتیں حاصل کرنے کااختیارحاصل ہے ۔

ان خیالات کااظہارانہوں نے ڈینزاورڈائریکٹرزکی کانفرنس کی افتتاحی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ تعلیم اورہنرمندافرادی قوت قوم کاسرمایہ ہے ،سرکاری اورنجی ادارے منڈی کی ضروریات پوری کرنے کیلئے کاروبارسے متعلق تعلیم میں ضروری تبدیلیاں لائیں ۔ہم ایسے دورمیں رہ رہے ہیں جہاں طلباء کیلئے وسیع مواقع ہیں اورانہیں اپنی مرضی کے شعبے منتخب کرنے اورپیشہ وارانہ مہارتیں حاصل کرنے کااختیارحاصل ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ بزنس سکولوں کودنیامیں مقابلے کیلئے معیارات پرپورااترناچاہئے ۔انہوں نے کہاکہ مجھے یقین ہے کہ یہ کانفرنس کاروبارسے متعلق کامیابی اورقومی معیشت کے استحکام کیلئے قابل عمل سفارشارت مرتب کریگی ۔انہوں نے کہاکہ مجھے یقین ہے کہ ہمارے ادارے ،معلم اوردانشورانچیلنجوں کومواقع میں بدل سکتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ اس سلسلے میں نجی اداروں کاکرداربہت اہم ہے کہ وہ طلباء کے لئے پیش کردہ سہولیات میں اعلیٰ تبدیلی لاسکتے ہیں ۔

انہوں نے کہاکہپبلک سیکٹراداروں پربھی ضروری ہے کہ وہ بزنس سکولوں کامعیاربلندکریں اورمقابلے کی فضاء میں پیشہ وارانہ قابلیت کوپوراکرنے کیلئے مسلسل کوششیں جاری رکھیں ۔انہوں نے کہاکہ موجودہ رجحان کاتقاضاہے کہ بین الاقوامی شراکت دارانٹرن شپ پرتوجہ دی جائے اورطلباء کے تبادلہ پروگرام میں تعلیمی سطح اورکاروباری تعلیم کے معیارکوبڑھایاجائے ۔

انہوں نے کہاکہ انتظامیہ میں نئی ٹیکنالوجی اورغیرروایتی میڈیاکااستعمال بڑھایاجائے تاہم جدیدرجحانوں کے حصول کی اصل ضرورت ہے ۔مستقبل کودیکھتے ہوئے دنیابھرکے بزنس سکول اپنے نصاب ،مارکیٹنگ کاطریقہ کاراپنے اتحاداورشراکتداروں میں مستقبل کے چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے بزنس تعلیم میں تبدیلیاں لارہے ہیں آخرمیں صدرمملکت نے کانفرنس کی انتظامیہ کواس کے انعقادپرمبارکبادپیش کی اورنیک خواہشات کااظہارکیا۔اعلیٰ تعلیمی کمیٹی کے چیئرمین سیدامتیازحسین گیلانی نے اپنے تاثرات بیان کرتے ہوئے ادارے کے مقاصدپرروشنی ڈالی

متعلقہ عنوان :