افغان سکیورٹی اہلکار کی فائرنگ،5ساتھیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا

منگل 28 جنوری 2014 08:50

ہرات(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔28جنوری۔2014ء)افغانستان میں سکیورٹی فورسز پر اندرونی حملوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔صوبہ ہرات میں ایک بارڈر پولیس اہلکار نے فائرنگ کر کے اپنے پانچ ساتھیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ مغربی صوبہ ہرات کے ضلع کہونا میں اس وقت پیش آیا جب ایک بارڈر پولیس اہلکار جس کا نام بسمہ اللہ خان کو بتایا گیا ہے نے اچانک فائرنگ شروع کر دی جس سے ان کے پانچ ساتھی موقع پر ہلاک ہوگئے۔ فائرنگ کے بعد حملہ آور فرار ہو کرطالبان کے ساتھ مل گیا۔واضح رہے کہ افغانستان میں رواں سال یہ پہلا اندرونی حملہ ہے جبکہ گزشتہ سال کئی اندرونی حملوں میں درجنوں سکیورٹی اہلکاروں کو قتل کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :