اسلام آباد،قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزیراعظم کی عدم شرکت پر اپوزیشن جماعتوں کا ایوان سے واک آؤٹ

منگل 28 جنوری 2014 08:48

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔28جنوری۔2014ء)قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزیراعظم کی عدم شرکت کرنے پر اپوزیشن جماعتوں کا ایوان سے واک آؤٹ پیر کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزیراعظم میاں نواز شریف کی عدم شرکت کرنے پر ایوان سے پاکستان پیپلزپارٹی،ایم کیو ایم،جماعت اسلامی،تحریک انصاف،عوامی مسلم لیگ اور جمشید احمد دستی نے واک آؤٹ کیا حکومت کی جانب سے وفاقی وزیرزاہد حامد،رانا تنویر حسین اپوزیشن کو منا کر ایوان لے کر آگئے۔