آئی سی سی کومٹھی میں کرنے سے متعلق رائے شماری موخرہونیکاامکان، بورڈ میٹنگ میں بحث و مباحثے کے بعد فیصلوں کی توثیق آج اور کل بدھ کو لی جائے گی

منگل 28 جنوری 2014 08:45

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔28جنوری۔2014ء)آئی سی سی بورڈ میٹنگ میں بحث و مباحثے کے بعد فیصلوں کی توثیق آج منگل اور کل بدھ کو لی جائے گی۔ انٹرنیشنل کرکٹ کومٹھی میں لینے والے پوزیشن پیپر پر رائے شماری بھی موٴخر ہونے کا امکان ہے۔آئی سی سی بورڈ میٹنگ میں مشوروں اور نظرثانیوں کا پیر کو آخری دن تھا، تمام ممبران بورڈ کے عہدیداران نے مختلف معاملات پر غور کیا۔

تمام تجاویز کو حتمی شکل دے دی گئی۔۔ آج منگل کو ان تجاویز کی منظوری لی جائے گی۔ ادھر دوسری جانب میٹنگ سے زیادہ اہمیت کونسل پر قبضے کے منصوبے پوزیشن پیپر کو ملی ہوئی ہے جس پر دنیا بھر سے مخالفت کی صدائیں بلند ہونے کے بعد اب بگ تھری دباوٴ کا شکار ہوگئے ہیں۔ عالمی مخالفت کو کم کرنے کے لیے فی الحال اس پوزیشن پیپر پر رائے شماری موٴخر کئے جانے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

بھارت،آسٹریلیا اور انگلینڈ کے کرکٹ بورڈز پیسے اور طاقت کے حصول کے نشے میں اس قدر ڈوب چکے ہیں کہ بین الاقوامی کرکٹ کو بھی داوٴ پر لگا دیا۔کرکٹ میں بھارت کی بڑھتی ہوئی غنڈہ گردی سے آئی سی سی کا مستقبل میں خطرے میں پڑ چکا ہے۔دوسری جانب دنیائے کرکٹ میں اس پر شدید تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔سری لنکا کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے 28 جنوری کو ہونے والے آئی سی سی اجلاس میں متنازعہ ڈرافٹ پیش نہیں کرنا چاہئے جبکہ کرکٹ جنوبی افریقہ نے بھی کھل کر اس کی مخالفت کرنے کا اعلان کر رکھا ہے

متعلقہ عنوان :