وفاقی کابینہ کااجلاس 25فروری کوطلب کرلیاگیا،اجلاس میں قومی سلامتی پالیسی کامسودہ منظوری کیلئے پیش کیاجائیگا،چوہدری نثارامن وامان کی صورتحال پربریفنگ دیں گے ،میڈیارپورٹس

ہفتہ 22 فروری 2014 07:07

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔22فروری۔2014ء)وفاقی کابینہ کااجلاس25فروری کوطلب کرلیاگیاہے ۔اجلاس میں قومی سلامتی کامسودہ منظوری کیلئے پیش کیاجائیگا،چوہدری نثارامن وامان کی صورتحال پرکابینہ کوبریفنگ دیں گے ۔نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کااجلاس 25فروری کواسلام آبادمیں طلب کرلیاہے ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں قومی سلامتی پالیسی کامسودہ منظوری کیلئے پیش کیاجائیگااورطالبان سے مذاکرات اورحکومتی حکمت عملی پروزیراعظم کابینہ کواعتمادمیں لیں گے ۔اجلاس میں وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان امن وامان کی صورتحال پرکابینہ کوبریفنگ دیں گے ۔اجلاس میں انسداددہشتگردی سے متعلق اہم فیصلوں کی منظوری بھی دی جائے گی۔