جدید دور میں میڈیکل شعبے کی اہمیت بہت زیادہ بڑھ گئی ہے ، مخیر حضرات دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے آگے بڑھیں ،وزیراعظم، ایک صحت مند انسان ہی معاشرے کی ترقی میں اہم کردارادا کرسکتا ہے ، قومیں صرف لگن سے ہی کامیاب ہوسکتی ہیں ،جو قومیں ملک کی ترقی کے لیے کام کرتی ہیں وہ کامیاب ہوتی ہیں اپنے پیشے سے وفاداری کامیابی کا زینہ ہے ، ہم پر لازم ہے ہم نبی کریم ﷺ کی پیروی کرتے ہوئے حقوق العباد پر توجہ دیں اور انسانی خدمت کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں، لاہور میں میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کی تقریب سے خطاب

ہفتہ 22 فروری 2014 07:04

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔22فروری۔2014ء) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ جدید دور میں میڈیکل شعبے کی اہمیت بہت زیادہ بڑھ گئی ہے ، مخیر حضرات دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے آگے بڑھیں ، ایک صحت مند انسان ہی معاشرے کی ترقی میں اہم کردارادا کرسکتا ہے ، قومیں صرف لگن سے ہی کامیاب ہوسکتی ہیں ،جو قومیں ملک کی ترقی کے لیے کام کرتی ہیں وہ کامیاب ہوتی ہیں اپنے پیشے سے وفاداری کامیابی کا زینہ ہے ،، ہم پر لازم ہے ہم نبی کریم ﷺ کی پیروی کرتے ہوئے حقوق العباد پر توجہ دیں اور انسانی خدمت کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں ۔

لاہور میں میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میاں نواز شریف نے کہا کہ خدا اپنے حقوق کی نافرمانی پر درگزر کرسکتا ہے لیکن حقوق العباد کا معاملہ اس نے اپنی مخلوق پر چھوڑ رکھا ہے اسلام نے حقوق العباد پر زور دیا ہے اور اس سے حقوق العباد کی اہمیت کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے لہذا ہم پر لازم ہے کہ ہم اپنے نبی ﷺ کی پیروی کرتے ہوئے حقوق العباد پر توجہ دیں اور انسانی خدمت کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مخیر حضرات سے اپیل کی کہ وہ بیماروں اور تنگدستوں کی امداد کیلئے آگے بڑھیں اور دنیا میں خیر سگالی ، بھائی چارے اور ہم آہنگی کے جذبے کو فروغ دیں تاکہ ہم اسلامی اصولوں کے مطابق آگے بڑھ سکیں ۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آج کی تیز رفتار دنیا میں میڈیکل کی اہمیت میں کئی گناہ اضافہ ہوا ہے بڑھتی ہوئی آبادی کے ساتھ آلودگی میں بھی اضافہ ہورہا ہے جس کے باعث نئی نئی بیماریاں جنم لے رہی ہیں اور روایتی بیماریوں میں پیچیدگیاں سامنے آرہی ہیں اور انسانی زندگیاں خطرے سے دو چار ہیں ۔

میڈیسن ایک ایسا مقدس پیشہ ہے جس کا مقصد انسانی زندگی کو خطرات سے بچانا ہے اس پیشے میں بیمار پر توجہ دینا ضروری ہے اس پیشے میں ڈ اکٹر اور مریض کا تعلق انسانی رشتے کی مانند ہوتا ہے جو ایک دوسرے کا دکھ اور درد محسوس کرکے ان کا مداوا کرتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر اور مریض کے درمیان اعتماد کا رشتہ بہت اہم ہے جسے مضبوط کرنا بہت ضروری ہے ایک بہتر زندگی گزارنے کے لیے صحت مند جسم کا ہونا لازمی ہے صحت مند انسان کی عمر نہ صرف لمبی ہوتی ہے بلکہ وہ معاشرے میں فعال کردار ادا کرتا ہے اور موجودہ حکومت صحت کے شعبے پر خصوصی توجہ دے رہی ہے اور عوام کو بہتر طبی سہولتیں پہنچانے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کے ساتھ نجی شعبے کی حوصلہ افزائی کی جارہی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ جو قومیں ملک کی ترقی کے لیے کام کرتی ہیں وہ کامیاب ہوتی ہیں اپنے پیشے سے وفاداری کامیابی کا زینہ ہے طلباء کو نصیحت کرتا ہوں کہ اپنے فرائض کو ایمانداری سے نبھائیں اور انسانی خدمت کے لیے اپنی خدمات پیش کریں جس میں دنیا اور دنیا کی بھلائی ہو نواز شریف نے کہا کہ علم کی جستجو کی اپنی اہمیت ہے لیکن ایک ا چھا انسان بننے کیلئے کھیل اور غیر نصابی سرگرمیوں کی بھی اہمیت ہے جس میں مل جل کر کام کرنے کا جذبہ پیدا ہوتا ہے مجھے خود کرکٹ سے بہت لگاؤ ہے کھیل قابل قدر مقابلہ کا موقع فراہم کرتی ہے جو عمدہ کردار کی ضمانت ہے ۔

انہوں نے کہا کہ صحت مند جسم ہی تخلیقی ذہن کو پروان چڑھا سکتا ہے انہوں نے کھیلوں میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والوں کو مبارکباد پیش کی اور کالج میں جمنازیم ، ٹینس سکواش کورٹس اور سوئمنگ پول بنانے کا بھی اعلان کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :