جمشید دستی تیل چور ہے ، ا س کے احتجاج پر تھرکول پاور پلانٹ منصوبہ موخر نہیں کیا جاسکتا ، عابد شیر علی ،مکمل سروے کے بعد مالیاتی آلودگی اور عوامی تحفظات کو مدنظر رکھ کر منصوبہ شروع کیا ہے ، ان پڑھ جعلی ڈگری ہولڈر ، نام نہاد لیڈر عوامی حمایت حاصل کرنے کیلئے واویلہ کررہا ہے ، وزیر مملکت کی صحافیوں سے گفتگو

ہفتہ 22 فروری 2014 07:12

مظفر گڑھ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔22فروری۔2014ء) وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ تیل چور جمشید دستی کے احتجاج پر تھرکول پاور پلانٹ کا منصوبہ موخر نہیں کیا جاسکتا ، مکمل سروے کے بعد مالیاتی آلودگی اور عوامی تحفظات کو مدنظر رکھ کرمنصوبہ پر کام شروع کیاجائے گا ، ان پڑھ جعلی ڈگری ہولڈر نام نہاد لیڈر عوامی حمایت حاصل کرنے کیلئے واویلا کررہا ہے ۔

مظفر گڑھ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ مذاکرات اور ح ملے ایک ساتھ نہیں چل سکتے ۔

(جاری ہے)

پاک فوج اور سویلین پر دہشتگردوں کی بزدلانہ کارروائیاں ہرگز برداشت نہیں کی جائینگی ۔ عابد شیر علی نے کہا کہ محکمہ واپڈا میں تعینات کالی بھیڑوں کے خلاف فوری ایکشن لیا جائے گا مظفر گڑھ ایکسین واپڈا میں بیس سال سے تعینات ہیڈ کلرک عباس سہرانی اور مہدی شاہ کیخلاف بجلی چوری کے مقدمات درج ہونے کے باوجود ایکشن نہ لینے پر ایکسین واپڈا کوٹ ادو حاجی سردار خان کی الیکٹریکل انجینئرنگ کورس کی جعلی ڈگری اور بجلی چوری کی رپورٹ مرتب ہونے کے باوجود چیف ایگزیکٹو پیسکو ملتان پر اظہار برہمی فوری کارروائی کا حکم دے دیا ۔