بھارتی فوج اور خفیہ اداروں کے کئی اہلکار غیر ممالک کے جاسوس نکلے،گذشہ دو سالوں میں کئی خفیہ معلومات دوسرے ملکوں کو فراہم کی گئیں‘ وزیر دفاع کا اعتراف

ہفتہ 22 فروری 2014 07:16

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔22فروری۔2014ء) جنوبی ایشیائی خطے کا چودھری بننے کے خواب دیکھنے والے بھارت کی اپنی ہی فوج میں جاسوس پیدا ہوگئے‘ وزیر دفاع نے اعتراف کیا ہے کہ دیگر ممالک کیلئے جاسوسی میں فوج کے علاوہ خفیہ اداروں کے کئی اہلکار ملوث ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق اے کے انتھونی نے راجیہ سبھا کے اجلاس کے دوران وقفہ سوالات کے دوران بتایا کہ 2011ء سے 2014ء تک غیر ممالک کو فوجی اور خفیہ اطلاعات فراہم کرنے کے کئی واقعات رونماء ہوئے ہیں۔ یہ معلومات فوج اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں کی جانب سے فراہم کی گئی ہیں۔ وزیر دفاع نے فوجی اخراجات میں کمی کے امکان کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ سال 2015ء میں فوجی اخراجات کی مد میں 2 لاکھ 24 ہزار کروڑ خرچ کئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :