جولائی تا دسمبر ،حکومت کی جانب سے مقامی قرضوں کی ادائیگیوں میں 10فیصد اضافہ،559ارب روپے ادا کئے گئے ؛وزارتِ خزانہ

ہفتہ 22 فروری 2014 07:11

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔22فروری۔2014ء) رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران حکومت کی جانب سے مقامی قرضوں کی ادائیگیوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

(جاری ہے)

وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق جولائی سے دسمبر تک حکومت کے مقامی قرضوں کی ادائیگیوں میں دس فیصد اضافہ ہوا۔ اس دوران مقامی قرضوں اور سود کی ادائیگیوں میں 51ارب روپے کا اضافہ ہوا۔ جولائی سے دسمبر تک حکومت نے 559 ارب روپے ادا کئے۔ پچھلے مالی سال کے اسی عرصے میں 507 ارب روپے کی ادائیگیاں کی گئی تھی۔