اسلام آباد‘سینیٹ کی انسانی حقوق کی کمیٹی ماما قدیر کی سربراہی میں لاپتہ افراد کی آواز اٹھانے والے قافلے کا استقبال کرے گی‘اعزاز میں عشائیہ بھی دیا جائے گا

ہفتہ 22 فروری 2014 07:12

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔22فروری۔2014ء) سینیٹ کی فنکشنل کمیٹی برائے انسانی حقوق بلوچستان میں لاپتہ افراد کی آواز اٹھانے اور پر امن احتجاج کرتے ہوئے ماما قدیر کی سربراہی میں اسلام آباد آنے والے قافلے کا استقبال کرے گی‘ ان کے اعزاز میں عشائیہ دیا جائے گا اور کمیٹی پبلک ہیئرنگ بھی منعقد کرے گی۔

(جاری ہے)

خبر رساں ادارے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سینیٹ کی فنکشنل کمیٹی برائے انسانی حقوق کے چیئرمین سینیٹر افراسیاب خٹک نے کہا ہے کہ بلوچستان میں لاپتہ افراد کی آواز اٹھانے والی تحریک کے اسلام آباد پہنچنے پر کمیٹی ان کا بھرپور استقبال کرے گی اور ان کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا جائے گا بعد ازاں ان کو سننے کیلئے کمیٹی پبلک ہیئرنگ بھی کرے گی تاکہ ان کے مطالبات سنے جائیں سینیٹر افراسیاب خٹک نے کہا کہ کمیٹی ماما قدیر کی سربراہی میں آنے والے قافلے کا استقبال کرکے ان کے ساتھ اظہار یکجہتی کرے گی قائمہ کمیٹی میں تمام جماعتوں کے نمائندے شامل ہیں جو ان کا استقبال کریں گے تاکہ بلوچستان کے عوام کو بتایا جاسکے کہ ان کے حقوق کیلئے آواز اٹھانے والے اسلام آباد میں موجود ہیں انہوں نے کہا کہ ماما قدیر کی سربراہی میں آنے والوں کا قافلہ پر امن طریقے سے آرہا ہے اور ان کے مطالبات بھی جائز ہیں اس لئے ہم انہیں سنیں گے اور ان کے ساتھ اظہار یکجہتی بھی کریں گے انہوں نے بتایا کہ بلوچستان سے آنے والا یہ قافلہ پیر یا منگل کو اسلام آباد پہنچے گا۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :