فیصل آباد ، پتنگ بازی کے ساتھ ہوائی فائرنگ کے الزام میں 140افرادگرفتار ،پانچ افرادزخمی

ہفتہ 22 فروری 2014 07:07

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔22فروری۔2014ء)فیصل آبادمیں پتنگ بازی کے ساتھ ہوائی فائرنگ کرنے کے الزام میں 140افرادگرفتار ،پانچ افرادزخمی،پولیس نے فیصل آبادکے مختلف تھانوں میں غیرقانونی طورپرفائرنگ کرنے پرمقدمہ درج کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق صوبائی حکومت نے پتنگ بازی اورہوائی فائرنگ کرنے پرپابندی لگارکھی تھی مگرگزشتہ چندروزسے اس پرعملدرآمدنہیں کیاجارہاتھا،جس پرصوبائی حکومت،چیف سیکرٹری اورآئی جی پولیس نے فیصل آبادانتظامیہ اورپولیس کی بازپرس کی ،چنانچہ آج پولیس نے کریک ڈاوٴن کرتے ہوئے شہرکے مختلف مقامات پرچھاپے مارکررضاآباد،مدینہ ٹاوٴن ،سمن آباد،لیاقت روڈ،جڑانوالہ روڈمیں چھاپے مارکر140سے زائدافرادکوگرفتارکرلیاجبکہ بعض جگہ پرپولیس کے ساتھ مزاحمت کرنے پرپانچ افرادزخمی بھی ہوئے ۔

متعلقہ عنوان :