لیبیاکا فوجی طیارہ تباہ،11افراد ہلاک ،بدقسمت طیارے پر تین ڈاکٹرز ، دو مریض اور عملے کے 6ارکان سمیت 11افراد سوار تھے

ہفتہ 22 فروری 2014 07:17

گرومبالیا(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔22فروری۔2014ء)لیبیا کا ایک فوجی طبی طیارہ تیونس کے جنوب میں جمعہ کو علی الصبح گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں طیارے پر سوار 11افراد ہلاک ہو گئے ، یہ بات تیونسیا کے ہنگامی حالت سے نمٹنے سے متعلق اداروں نے بتائی ۔ترجمان مونگی القدی نے کہا کہ طیارہ صبح ایک بجکر تیس منٹ پر گر کر تباہ ہوا ،بدقسمت طیارے پر تین ڈاکٹرز ، دو مریضوں اور عملے کے 6ارکان سمیت 11افراد سوار تھے ۔

انہوں نے کہاکہ دارالحکومت کے چالیس کلومیٹر (25میل) جنوب میں واقع گرومبالیا علاقے میں حادثہ پیش آنے کے نتیجے میں کوئی بھی شخص زندہ نہیں بچا ۔طیارہ مکمل طورپر جل گیا ، ہنگامی حالت سے متعلق ادارے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور مسخ شدہ لاشوں کو وہاں سے نکالا ۔

(جاری ہے)

ایمرجنسی سروسز نے حادثے کے مقام پر فرانسیسی خبررساں ادارے کے ایک نامہ نگار نے بتایا کہ طیارے کے ریڈار سکرینوں سے غائب ہونے سے تھوڑی دیر پہلے پائلٹ نے تیونس ایئرپورٹ پر کنٹرول ٹاور سے رابطہ کیا اور کہا کہ انجن فیل ہو چکا ہے ۔

نامہ نگار نے بتایا کہ طیارہ نیانو گاؤں کے کنارے پر ایک کھیت میں گر کر تباہ ہوا ، تاہم کسی گھر کو نقصان نہیں پہنچا ، لیبیا کا پرچم طیارے کے ملبے میں دم پر ابھی تک دیکھا جاسکتا ہے ۔دن کو وقفے پر ٹیموں نے طیارے کا بلیک باکس ریکارڈر تلاش کرنا شروع کردیا ہے تاکہ حادثے کی وجہ معلوم کی جاسکے ۔فوری طور پر طیارے پر سوار دو مریضوں کے حوالے سے کوئی معلومات سامنے نہیں آئی ہیں اور نہ ہی یہ بتایا گیا ہے کہ انہیں واپس تیونس کیوں بھیجا جارہا تھا ۔تیونس کے موسائق ریڈیو کے مطابق طیارہ سوویت دور کا دو انجن والا انتونوف 26 طیارہ تھا ۔

متعلقہ عنوان :