امریکی ریاست کیلی فورنیا میں فائرنگ سے 2 خواتین سمیت 4 افراد ہلاک، 2 زخمی،ہلاک ہونے والوں کی عمریں 19 سے 50 سال کے درمیان تھی، فائرنگ کرنے والی عورت کو گرفتار کر کے جیل منتقل کر دیا گیا،پولیس

ہفتہ 22 فروری 2014 07:15

کیلیفورنیا(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔22فروری۔2014ء) امریکی ریاست کیلی فورنیا میں امریکن انڈین قبائلی سنٹر میں فائرنگ سے 2 خواتین سمیت 4 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

مقامی پولیس چیف کا کہنا ہے کہ امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شمال میں واقع امریکن انڈین قبائلی سنٹر کیڈرا ولے رنچیریا آفس میں اندھا دھند فائرنگ سے 2 خواتین سمیت 4 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہو گئے، ہلاک ہونے والوں کی عمریں 19 سے 50 سال کے درمیان تھی اور مرنے والوں میں قبیلے کا سربراہ بھی شامل ہے۔

پولیس چیف کا کہنا تھا کہ فائرنگ کرنے والی عورت کو گرفتار کر کے جیل منتقل کر دیا گیا ہے، فائرنگ اس وقت کی گئی جب قبیلے کے لوگ ملزمہ اور اس کے بیٹے کو قبیلے سے نکالنے کے حوالے سے اجلاس میں شریک تھے۔ پولیس چیف کا کہنا تھا کہ ملزم نے واقعے کے بعد فرار ہوتے ہوئے قصائی کی دکان سے ایک چاقو چھینا اور 2 مزید لوگوں کو زخمی کر دیا۔ زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔