سوچی اولمپکس میں ویمنز آئس ہاکی کے فائنل میں کینیڈا نے امریکا کو شکست دیکر مسلسل چوتھی مرتبہ گولڈ میڈل جیت لیا،ویمنز کرلنگ کا طلائی تمغہ بھی کینیڈا کے نام رہا

ہفتہ 22 فروری 2014 07:03

سوچی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔22فروری۔2014ء)سوچی اولمپکس میں ویمنز آئس ہاکی کے فائنل میں کینیڈا نے امریکا کو شکست دیکر مسلسل چوتھی مرتبہ گولڈ میڈل جیت لیا،ویمنز کرلنگ کا طلائی تمغہ بھی کینیڈا کے نام رہا۔ویمنز آئس ہاکی کا فائنل انتہائی دلچسپ رہا،امریکا نے کھیل میں برتری توحاصل کی لیکن اسے برقرار نہ رکھ سکی ،کینیڈین ٹیم نے تھرڈ پریڈ میں مقابلہ دو، دو سے برابرکردیا،لیکن 69ویں منٹ میں میری فلپ نے گول کر کے کینیڈ ا کو مسلسل چوتھی مرتبہ اولمپک چمپئن بنا دیا۔

تیسری پوزیشن کے میچ میں سوئیڈن کی ٹیم سوئٹزرلینڈ کے خلاف دو گول کی برتری لے کر بھی ہار گئی۔سوئٹزرلینڈ نے کھیل میں کم بیک کیا اور چار دو کی فتح کے ساتھ برانز میڈل جیت لیا۔ وویمن سکیٹنگ کے فائنل میں روس کی ایڈیلینا سوڈنیکووا نے اپنی دلکش پرفارمنس سے سب کے دل موہ لیے،وہ 224.59پوائنٹس کے ساتھ گولڈ میڈل کی حقدار ٹھہریں۔

(جاری ہے)

جنوبی کوریا کی کم یونا نے سلور میڈل حاصل کیا۔

ویمنز کے فری اسٹائل اسکی انگ ہاف پائپ کے فائنل میں بھی مقابلہ بہت دلچسپ رہا۔ امریکا کی میڈی باوٴمن نے شاندار پرفارمنس سے گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔فرانس کی میری مارٹینوڈ سلور میڈل جیت پائیں۔ وومنز کرلنگ فائنل میں کینیڈا نے سوئیڈن کو چھ تین سے ہرا کر سونے کا تمغہ جیت لیا۔میڈل ٹیبل پر ناروے دس گولڈ کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے، امریکا کا دوسرا اورجرمنی کا تیسرا نمبر ہے۔

متعلقہ عنوان :