دریا خان بھکر سے لاپتہ دوسگے بھائیوں کا پتہ چلا لیا گیا ۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل طارق کھوکھر

ہفتہ 22 فروری 2014 07:08

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔22فروری۔2014ء)ایڈیشنل اٹارنی جنرل طارق کھوکھر نے سپریم کورٹ کو جمعہ کے روز بتایا ہے کہ دریا خان بھکر سے لاپتہ دوسگے بھائیوں کا پتہ چلا لیا گیا ہے وہ لکی مروت کے حراستی مرکز میں ہیں۔

(جاری ہے)

ملازم حسین اور عبد اللہ ولد محمد اعظم کو زبردستی طور پر لاپتہ کیا گیا تھا ۔سیشن جج بھکر نے اس حوالے سے عدالتی حکم پر انکوائری بھی کی تھی اور دونوں بھائیوں کے حوالے سے حساس ادارے کو مبینہ طور پر ملوث قرار دیا تھا ۔چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیس کی سماتع کی ۔اس دوران دونوں سگے بھائیوں کے پتہ چلنے پر مقدمہ نمٹا دیا گیا۔