ایشیا کپ کیلئے منتخب کی گئی ٹیم متوازن ہے ، مصباح الحق ، جیت کیلئے ایک دو کھلاڑیوں پر انحصار نہیں کیا جاسکتا ، پوری ٹیم کو پرفارمنس دینا ہوگی ،بھارت کے خلاف ہمیشہ ہر میچ اہم ہوتا ہے ، بیٹنگ اور بولنگ دونوں چل رہی ہیں، جب تک فٹ ہوں کھیلتا رہوں گا ، کسی کو فکر نہیں کرنی چاہیے ، کپتان قومی ٹیم کی میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 22 فروری 2014 07:03

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔22فروری۔2014ء)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ ایشیا کپ کے لیے منتخب ٹیم متوازن ہے ،جیت کے لیے ایک دو کھلاڑیوں پر انحصار نہیں ،بھارت کے خلاف ہر میچ اہم ہوتا ہے۔قذافی اسٹیڈیم میں کیمپ کے اختتام پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصباح الحق نے کہا کہ ٹیم کی حالیہ پرفارمنس سب کے سامنے ہے،ایشیا کپ میں بھی اچھا کھیلے گی۔

(جاری ہے)

مصباح نے کہاکہ جیت کے لیے ایک دو کھلاڑیوں پر انحصار نہیں کر رہے پوری ٹیم کو پرفارمنس دینا ہوگی ،اچھی بات یہ ہے کہ بیٹنگ اور بولنگ دونوں چل رہی ہیں۔کپتان نے کہا کہ بنگلا دیش کی ٹیم ہوم کنڈیشنز میں خطرناک ہے اور بھارت سے میچ ہمیشہ اہم ہوتا ہے۔اپنی ریٹائرمنٹ سے متعلق سوال پر مصباح نے جواب دیا کہ وہ جب تک فٹ ہیں کھیلتے رہیں گے کسی کو اس کی فکر نہیں کرنی چاہیے ۔

متعلقہ عنوان :