وزیرخزانہ اسحاق ڈارکی زیرصدارت ایف بی آر میں اجلاس، محصولات،وزیراعظم کے ٹیکس ترغیبی پیکج پرعملدرآمد بارے امورپرتبادلہ خیال

ہفتہ 22 فروری 2014 07:04

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔22فروری۔2014ء)وفاقی وزیرخزانہ سینیٹر اسحاق ڈارکی زیرصدارت فیڈل بورڈآف ریونیومیں اجلاس ،محصولات اوروزیراعظم کے ٹیکس ترغیبی پیکج پرعملدرآمدکے حوالے سے امورپرتبادلہ خیال کیاگیا۔جاری پریس ریلیزکے مطابق جمعہ کے روزایف بی آرمیں وزیرخزانہ کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں چیئرمین ایف بی آرطارق باجوہ نے اجلاس کوحال ہی میں ٹیکس اداکرنے والوں کے لئے شروع کی گئی مراعات اورآنرکارڈسکیم اوراس کے ساتھ ساتھ ٹیکس بنیادکووسعت دینے کیلئے وزیراعظم کے ٹیکس ترغیبی پیکج سے بریفنگ لی ۔

انہوں نے وزیرخزانہ کومحصولات میں پیشرفت کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔انہوں نے کہاکہ ایف بی آراپنے اہداف کے حصول کیلئے کامیابی سے کام جاری رکھے ہوئے ہیں ۔

(جاری ہے)

اس موقع پروزیرخزانہ اسحاق ڈارنے ایف بی آرکی ٹیکس اکٹھاکرنے کے حوالے سے رواں سال جنوری کے مہینے میں سے کارکردگی پراطمینان کااظہارکیا۔انہوں نے ایف بی آرپراپنی اس کارکردگی کی رفتارکوجاری رکھنے کی ضرورت پرزوردیتے ہوئے کہاکہ ایف بی آراس طرح اپنے کام کوجاری رکھے تاکہ فروری میں بھی محصولات کے ہدف کوحاصل کیاجاسکے ۔

انہوں نے ایف بی آرکی جانب سے مختلف کیٹگریزمیں زیادہ ٹیکس اداکرنیو الوں کیلئے وزیراعظم کے ٹیکس مراعات سکیم اوراعزازی کارڈکی سکیم کے افتتاح کوبھی سراہا۔اس موقع پرچیئرمین ایف بی آرنے کہاکہ یہ کارزیادہ ٹیکس اداکرنے والوں کوآئندہ ماہ مارچ میں دیئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :