سکھ کمیونٹی کا وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون کی رہائش گاہ پر مظاہرہ ، بھارتی حکومت کے خلاف نعرے،سکھوں کے قتل عام میں برطانوی حکومت کے ملوث ہونے کی شفاف انکوائری کرائی جائے‘مظاہر ین کا مطا لبہ

ہفتہ 22 فروری 2014 07:16

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔22فروری۔2014ء) برطانیہ میں سکھ کمیونٹی کے افراد نے وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کی رہائش گاہ ٹن ڈاوٴننگ اسٹریٹ پر مظاہرہ کیا اور مطالبہ کیا کہ 1984 میں سکھوں کے قتل عام میں برطانوی حکومت کے ملوث ہونے کی شفاف انکوائری کرائی جائے۔

(جاری ہے)

لندن میں برطانوی وزیراعظم کی رہائش گاہ کے سامنے کیے گئے اس مظاہرے میں شریک افراد بینرز اور پلے کارڈز اٹھائے ہوئے تھے جن پر بھارتی حکومت کے خلاف نعرے درج تھے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ برطانیہ اور امریکا بھارت پر دباوٴ ڈالیں کہ وہ 1984ء میں ہوئے قتل عام کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لائے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان واقعات میں برطانیہ کا بھی کرداررہاہے۔

متعلقہ عنوان :