بھارت ، عام آدمی پارٹی کے ترجمان کو سابق پارٹی رہنما نے تھپڑ ماردیا ، اعجاز خان نے مجھے ذہنی مریضہ ،بے شرم اور گھٹیا کہہ کر پکارا تھا،وہ ایک نہیں بلکہ دو تھپڑوں کے حقدار تھے،اپنے کئے پر افسوس نہیں ،ٹینا شرما

ہفتہ 22 فروری 2014 07:16

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔22فروری۔2014ء)بھارت میں تھپڑ برسانے کے واقعات ہیں کہ رکنے کا نام ہی نہیں لیتے ،،عام آدمی پارٹی کے ترجمان اعجازخان کو پارٹی کی سابق رہنما ٹیناشرما نے تھپڑ ماردیا۔ٹینا شرما نے نازیبا کلمات کہنے پر عام آدمی پارٹی کے اعجاز خان کو تھپڑ مارا۔ ٹینا شرما کے اعجاز خان کو تھپڑ مارنے کا واقعہ ایک ٹی وی شو کے دوران پیش آیا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈ یا کے مطابق ٹینا شرما نے اس واقعے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا انہیں اپنے کئے پر کوئی افسوس نہیں ہے کیو نکہ اعجاز خان میر ی بے عزتی کررہے تھے ۔وہ ایک نہیں بلکہ دو تھپڑوں کے حقدار تھے ۔انہوں نے مچھے اس انتہائی اقدام پر مجبور کیا ۔ان کا کہنا تھا کہ اعجاز خان نے مجھے ذہنی مریضہ ،بے شرم اور گھٹیا کہہ کر پکارا تھا اور یہ بھی کہا تھا میں پارٹی ٹکٹ لینے کی لالچی تھی ۔واقعہ اس وقت پیش آیا جب ٹی وی اینکر نے اعجاز خان سے کہا کہ وہ شرما کے ساتھ گرما گرم بحث کے بحث ان سے معافی مانگیں اس پر خان نے انکار کردیا تو شرما نے انہیں تھپڑدے مارا۔ادھر آ ن لائن ہونیوالی اس ویڈیو نے زبردست پذیرائی حاصل کی ہے ۔

متعلقہ عنوان :