قومی وبین الاقوامی مالیاتی اداروں نے سات قرض نادہندگان کیخلاف بینکنگ کورٹ میں ریکوری کے دعویٰ جات دائر کردیئے

ہفتہ 22 فروری 2014 07:07

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔22فروری۔2014ء)قومی وبین الاقوامی مالیاتی اداروں نے سات قرض نادہندگان کے خلاف بینکنگ کورٹ میں ریکوری کے دعویٰ جات دائر کردیئے۔ کورٹ نے تمام افرادکونوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلبی کرلی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق کسب بنک نے ایگرو کمپنی کے خلاف ایک کروڑ سے زائدکا قرض واپس نہ کرنے پردعویٰ دائر کیاجبکہ کسب بنک نے تاجرعرفان کے خلاف انسٹھ لاکھ روپے،دوبئی بنک نے غلام بنی کے خلاف چھ لاکھ روپے،سنہری بنک نے ندیم کے خلاف چودہ لاکھ اورنذیرکے خلاف چوبیس لاکھ روپے جبکہ ایچ بی ایل نے آصف کے خلاف گیارہ لاکھ روپے ریکوری کے دعویٰ جات دائر کئے ہیں۔