قومی ترانہ پڑھنے اور پرچم لہرانے کے دو عالمی ریکارڈ زبنا نے کا پروگرام ملتوی کردیا گیا،تقریب جگہ اور انتظام کم پڑنے پر ملتوی کی، رانا مشہود

پیر 24 فروری 2014 05:37

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔24فروری۔2014ء)پنجاب حکومت اور سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیر اہتمام 24 فروری کو قومی ترانہ پڑھنے اور پرچم لہرانے کے دو عالمی ریکارڈ بنا نے کا پروگرام ملتوی کردیا گیا نئی تاریخ اور جگہ کا اعلان آئندہ چندروز میں کیا جائے گا۔تاہم یوتھ فیسٹیول کے دیگرمقابلے شیڈول کے مطابق جاری رہیں گے۔پاکستان کے لیئے ریکارڈ بنانے میں نوجوانوں کی دلچسپی اور تعداد کے توقعات سے ددوگناہ بڑھ جانے کے باعث پروگرام چند دنوں کے لئے کو ملتوی کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

دونوں ریکارڈ بنانے کے لیئے 2لاکھ نوجوان درکار تھے جبکہ 4 لاکھ سے زائد لوگوں نے رجسٹریشن کروادی ۔ بڑی تعداد میں لوگوں کی شرکت اور شہریوں کو درپیش ٹریفک مسائل سے نجات دلانے کے لیئے پروگرام کو دوبارہ شیڈول کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق تقریب آج پیرکو منعقد ہونی تھی۔ صوبائی وزیر تعلیم و کھیل رانا مشہود کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ 4 لاکھ سے زائد افراد کی رجسٹریشن ہوگئی تھی، جگہ اور انتظام کم پڑ گیا، اس لیے تقریب ملتوی کی، جگہ کا تعین جلد کیا جائیگا۔