چین کیساتھ تعلقات پر فخر ‘ پالیسی تبدیل نہیں ہوگی‘ صدر کرزئی کی چینی وزیر خارجہ سے گفتگو

پیر 24 فروری 2014 05:42

کابل(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔24فروری۔2014ء) افغان صدر حامد کرزئی نے کہا ہے کہ افغانستان کے عوام اور حکومت چین کیساتھ اپنے تعلقات پر انتہائی مطمئن ہیں اور چین سے متعلق پالیسی میں تبدیلی کا سوچ بھی نہیں سکتے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ بات انہوں نے افغانستان کے دورے پر موجود چینی وزیر خارجہ وانگ ژی سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے وفد کے ہمراہ ان سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

صدر کرزئی نے کہا کہ گذشتہ کئی سالوں سے چین کیساتھ تعلقات انتہائی خوشگوار سمت میں گامزن ہیں اور امید ہے کہ یہ رشتہ آئندہ آنے والے دنوں میں مزید مضبوط ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ افغانستان چین کیساتھ تعلقات کے حوالے سے اپنی پالیسی کسی صورت تبدیل نہیں کرے گا۔ اس موقع پر چینی وزیر خارجہ نے یقین دلایا کہ ان کا ملک جنگ زدہ ملک کو مسائل کی دلدل سے نکالنے کیلئے ہرممکن تعاون اور حمایت جاری رکھے گا۔

متعلقہ عنوان :