سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے اعلیٰ عدلیہ میں ججوں کی تقرری اور دیگر امور پر وزیراعظم سے رابطہ کر لیا، ان سے ملاقات کی درخواست دیدی،رواں ہفتے ملاقات ہو سکتی ہے،ذرائع

پیر 24 فروری 2014 05:38

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔24فروری۔2014ء)سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے اعلیٰ عدلیہ میں ججوں کی تقرری اور دیگر امور پر وزیراعظم محمد نوازشریف سے رابطہ کر لیا ہے اور ان سے ملاقات کی درخواست کی گئی ہے اور بار کے ذرائع نے امیدظاہر کی ہے کہ صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کامران مرتضی اور دیگر عہدیداروں کی رواں ہفتے وزیراعظم میاں محمد نواز شریف سے ملاقات ہو سکتی ہے۔

ملاقات کے حوالے سے باضابطہ وقت بھی طلب کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع نے ”خبر رساں ادارے“ کو بتایا کہ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر کامران مرتضیٰ و دیگر عہدیداران کی وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات رواں ہفتے ہونے کا کا امکان ہے۔ اس بارے باضابطہ طور پر رابطہ بھی کیا گیا ہے۔ وزیراعظم کے پرائیویٹ سیکرٹری کی جانب سے وقت مقرر کئے جانے پر ملاقات کی جائے گی۔ صدر سپریم کورٹ بار ملاقات میں اعلی عدلیہ میں ججوں کی تعیناتی میں وکلاء تنظیموں کو ججوں کے برابر نمائندگی دینے‘ میرٹ پر تقرریاں اور فنڈز بارے تبادلہ خیال کریں گے۔

متعلقہ عنوان :