ترک سرحد کے قریب شامی قصبے میں کار بم دھماکا، 9افراد ہلاک

پیر 24 فروری 2014 05:42

دمشق (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔24فروری۔2014ء)شام میں ترک سرحد کے قریب ایک قصبے میں ایک کار بم دھماکے میں کم از کم 9افراد ہلاک ہو گئے۔ بیروت سے آمدہ رپورٹس کے مطابق یہ بم دھماکہ اتوار کے روز اطمہ کے قصبے میں ایک فیلڈ ہسپتال کے نزدیک کیا گیا۔

(جاری ہے)

یہ ہسپتال خلیج کے علاقے کی ایک کاروباری شخصیت کی ملکیت ہے۔ یہ واضح نہیں ہے کہ یہ دھماکا کس نے کیا۔ اطمہ شام کا ترکی کے ساتھ سرحد کے قریب ایسا قصبہ ہے، جو صدر بشار الاسد کے مخالف شام کے باغی جنگجووٴں کے قبضے میں ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق اس دھماکے میں زخمی ہونے والوں کی تعداد درجنوں میں ہے، جنہیں فوری طور پر قریبی ہسپتالوں میں پہنچا دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :