سکھر سمیت اندرون سندھ امن و اما ن کی صو رتحال بہتر ہے، قائم علی شاہ ،اندرون سندھ دہشت گر دی کے کچھ واقعات ہو ئے ہیں تاہم طا لبان اور القاعدہ کے لو گوں کی مو جودگی کی کو ئی اطلاعات نہیں ہیں ،سکھر ڈویژن میں امن و امان کی صو رتحال کا جا ئزہ لینے کے لیے منعقدہ اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ

پیر 24 فروری 2014 05:38

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔24فروری۔2014ء)سندھ کے وزیر اعلیٰ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ سکھر سمیت اندرون سندھ امن و اما ن کی صو رتحال بہتر ہے تا ہم ان کے ضلع میں اتنے لوگ اغوا ہو رہے ہیں کہ ان کے با رے میں وہ کو ئی وضا حت پیش کر نے سے قاصر ہیں اور اس پر کچھ نہیں کہہ سکتے ان کے ضلع کے 11 افراد اس وقت ڈا کو ؤں کے چنگل میں ہیں جن کی با زیا بی کے لیے ہدا یات کر دی ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیا لا ت کا اظہار انہوں نے سکھر کے کمشنر آفس میں سکھر ڈویژن میں امن و امان کی صو رتحال کا جا ئزہ لینے کے لیے منعقدہ اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہو ئے کیا سندھ کے وزیر اعلیٰ سید قائم علی شاہ نے مزید کہا کہ اندرون سندھ دہشت گر دی کے کچھ واقعات ہو ئے ہیں تاہم مطا لبان اور القاعدہ کے لو گوں کی مو جودگی کی کو ئی اطلاعات نہیں ہیں ٹھل کے قریب ٹرین میں بم دہما کہ بلو چستان لبریشن آرمی نے کیا تھا ان کا کہنا تھا کہ کرا چی کے حا لا ت اندرون سندھ سے مختلف ہیں تاہم اس کے با وجود ہم نے یہاں بھی پو لیس کو کراچی کی طرح کے اقدا مات کر نے کی ہدایت کی ہے اور ان سے کہا ہے کہ وہ با ہر سے آنے والوں کی نگرانی کریں اور لو گوں کو پا بند بنائیں کہ وہ اپنے پاس آنے والے مہمان کے با رے میں آگا ہ کرتے رہیں ان کا کہنا تھا کہ ان ہدایات پر کر اچی میں کچھ تو عمل ہوا ہے اور کچھ نہیں کراچی کی آبا دی کے لحاظ سے وہاں پو لیس کم ہے اور اسی وجہ سے ہم نے دو ہزار جوانوں پر مشتمل ایلیٹ فو رس تیار کی ہے اور جلد سندھ پو لیس میں دس ہزار اہلکا ر اور ایک ہزار اے ایس آئیز بھرتی کیے جا ئیں گے وزیر اعلیٰ کا یہ بھی کہنا تھا کہ دہشت گر دوں کے ہا تھوں شہید ہو نے وا لے اہلکا روں کے ورثاء کو پا نچ لا کھ روپے اور جوا نمردی سے لڑتے ہو ئے شہید ہو نے والے اہلکا روں کو پچیس لا کھ روپے ، ایک ملازمت دی جا تی ہے تا ہم اب ان کے ورثاء کو ایک ایک پلاٹ بھی دیا جا ئے گا جبکہ ہم نے تھا نوں کے قریب پو لیس کے اہلکا روں کی رہا ئش کے لیے فلیٹس بھی تعمیر کرائیں گے اس منصو بے کو بجٹ میں بھی رکھا گیا ہے اس سے پو لیس اہلکا روں کو ملازمت پر پہنچنے میں بھی آسانی ہو گی اورانہیں ملنے والی دہمکیوں سے بھی نجات ملے گی وزیر اعلیٰ سندھ نے بتا یا کہ اندرون سندھ پو لیس کو ہدایات کی ہیں کہ وہ پراسیکیو شن کے عمل کو مضبو ط بنا ئیں کیو نکہ پراسیکیو شن کمزور ہو نے کی وجہ سے ملزمان چھوٹ جا تے ہیں اس موقع پر کمشنر سکھر ڈا کٹر نیاز علی عبا سی ، ڈی آئی جی سکھر شر جیل کھرل بھی مو جود تھے ۔