چیف جسٹس کی سربراہی میں لارجر بنچ (آج)کراچی بد امنی کیس کی سماعت کرے گا، راجہ پرویز اشرف، رحمن ملک اور وزیراعلیٰ سندھ سمیت تمام اعلیٰ حکام کو نوٹس جاری

پیر 24 فروری 2014 05:39

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔24فروری۔2014ء)چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی کی سربراہی میں لارجر بنچ (آج) پیر کو سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں کراچی بد امنی کیس کی سماعت کرے گاجس کیلئے سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف،سابق وزیر داخلہ رحمن ملک اور وزیراعلیٰ سندھ سمیت تمام اعلیٰ حکام کو نوٹس جاری کئے گئے ہیں۔ اس ضمن میں وزیراعلیٰ سندھ ، چیف سیکرٹری سندھ ، ڈی جی رینجرز، آئی جی سندھ ، راجہ پرویز اشرف ، رحمن ملک ، سمیت 164فریقین کو پیر کیلئے نوٹس جاری کر دیئے ہیں۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے کراچی بدامنی کیس کے سلسلے میں سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف، وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ، سابق وزیر داخلہ رحمٰن ملک، اٹارنی جنرل، ڈپٹی اٹارنی جنرل، پراسیکیوٹر جنرل سندھ ، چیف سیکرٹری، ہوم سیکڑئری ، ڈی جی رینجرز، آئی جی سندھ، کمشنر کراچی، ڈپٹی کمشنر غربی، شرقی، جنوبی، ٹریفک، ڈی جی نادرا،سیکرٹری بورڈ آف ریونیو، عبدالقادر پٹیل ، ڈی جی کوسٹ گارڈ، ڈی جی میری ٹائم ایجنسی ، ڈی جی فرنٹیر کانسٹیبلری، مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد، سمیت 164فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے ہیں اور ان سے کہا گیا ہے کہ وہ پیر کو صبح 9بجے عدالت کے روبرو پیش ہوں۔