5قیدیوں کے بدلہ ایک امریکی کی رہائی پر ہونے والے امریکہ طالبان مذاکرات معطل ہوگئے،یہ مذاکرات ملک کی سنگین سیاسی صورتحال کے باعث معطل کئے گئے ہیں،ترجمان طالبان،2009ء کے بعد پہلی مرتبہ امریکی قیدی فوجی بووی برگڈاہل کی رہائی کے امکانات پیدا ہوئے تھے جو ایک مرتبہ پھر معدوم ہوگئے ہیں،امریکی میڈیا

پیر 24 فروری 2014 05:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔24فروری۔2014ء) افغان طالبان نے گوانتانامو بے میں قید اپنے پانچ قیدیوں کے بدلے ایک امریکی قیدی کو رہا کرنے کیلئے جاری مذاکرات معطل کردئیے ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کی جانب سے جاری ایک ای میل بیان میں کہا گیا ہے کہ فوج پانچ طالبان ساتھیوں کی رہائی کے بدلے میں امریکی فوجی باؤ یرغمال کو آزاد کرانے کے معاملے پر امریکہ کیساتھ بات چیت جاری تھی تاہم اسے معطل کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ یہ مذاکرات ملک کی سنگین سیاسی صورتحال کے باعث معطل کئے گئے ہیں۔2009ء کے بعد پہلی مرتبہ امریکی قیدی فوجی بووی برگڈاہل کی رہائی کے امکانات پیدا ہوئے تھے جو ایک مرتبہ پھر معدوم ہوگئے ہیں۔امریکہ میں بھی پہلی مرتبہ تسلیم کیا گیا ہے کہ طالبان سے اس فوجی کو چھڑانے کیلئے کوئی مذاکرات کئے گئے ہیں۔27سالہ برگڈاہل کی دسمبر میں ایک ویڈیو سامنے آئی تھی جس سے یہ معلوم ہوا تھا کہ وہ بدستور زندہ ہے او راس کے بعد سے اس کے اہل خانہ اور دیگر حلقوں کی طرف سے امریکہ کی حکومت پر اس کی رہائی کیلئے دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔