قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اہم اجلاس آج ہونگے، پیپلزپارٹی آپریشن اور پاکستان تحریک انصاف مذاکرات کا مطالبہ کرے گی

پیر 24 فروری 2014 05:39

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔24فروری۔2014ء)قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اہم اجلاس آج( پیرکو ) ہونگے، پیپلزپارٹی آپریشن اور پاکستان تحریک انصاف مذاکرات کا مطالبہ کرے گی ۔ تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اہم اجلاس آج شام پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہونگے۔قومی اسمبلی کا اجلاس شام چار بجے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیر صدارت شروع ہوگا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اجلاس میں اپوزیشن جماعتیں طالبان حکومت مذاکرات کے معاملے کو اٹھائینگی، پیپلزپارٹی نے ایوان بالا اور ایوان زیریں میں حالیہ دہشت گردی کے بعد مذاکرات کی مخالفت کی کمر کس لی ہے اور حکومت پر دباؤ بڑھائیگی کہ اب بہت ہوگیا مذاکرات کے بجائے آپریشن کیاجائے اور حکومت اپنی پوزیشن واضح رہے ۔ ادھر پاکستان تحریک انصاف اور جمعیت علمائے اسلام (ف) اور جماعت اسلامی مذاکرات کی حمایت کرینگی اور مطالبہ کرینگی کہ ڈیڈلاک ختم کرکے مذاکرات دوبارہ شروع کئے جائیں، آپریشن کے حق میں ایم کیو ایم بھی پیپلزپارٹی کا ساتھ دے گی۔