یوکرائن کو آئی ایم ایف سے ہنگامی قرضے لینا چاہییں، روس

پیر 24 فروری 2014 05:41

ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔24فروری۔2014ء)روسی وزیر خزانہ آنٹون سیلیْوآنوف نے کہا ہے کہ یوکرائن کو اپنی مالی مشکلات کے حل کے لیے بین الاقوامی مالیاتی فند آئی ایم ایف سے بیل آوٴٹ پیکج کے حصول کی کوششیں کرنا چاہییں۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ا دارے کے مطابق روس کے اس وزیر نے کہا کہ یہ خطرہ موجود ہے کہ کییف حکومت اپنے ذمے ادائیگیوں کے قابل نہ رہے۔ ان کے مطابق کییف حکومت کو اس کے لیے ملک کے مالیاتی ڈھانچے میں اصلاحات متعارف کرانا ہوں گی۔ روس نے دسمبر میں یوکرائن کو پندرہ بلین ڈالر کے مالیاتی بیل آوٹ پیکج کی پیشکش کی تھی لیکن ابھی تک ماسکو نے کییف حکومت کو اس میں سے صرف تین بلین ڈالر مہیا کیے ہیں۔

متعلقہ عنوان :