ریو اوپن ٹینس ٹورنامنٹ‘ رافیل نڈال فائنل میں پہنچ گئے

پیر 24 فروری 2014 05:32

روٹرڈیم(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔24فروری۔2014ء)عالمی نمبر ایک رافیل نڈال ریو اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گئے جبکہ ڈ یو ڈ فریریر اپ سیٹ شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہو گئے۔ ہالینڈ کے شہر روٹرڈیم میں ہونیوالے اے ٹی پی ایونٹ کے سیمی فائنلز میں دلچسپ مقابلے ہوئے اسپینش سٹار رافیل نڈال نے ہم وطن حریف پیبلو انڈو جا ر کو کانٹے کے مقابلے کے بعد شکست دی۔

(جاری ہے)

دفاعی چیمپئن رافیل نڈال کی ٹائی بریک پر فتح کا اسکور دو چھ، چھ تین اور سات چھ رہا۔ دوسرے سیمی فائنل میں اسپین کے سٹار کھلاڑی ڈ یو ڈ فریریرکو ان سیڈ یوکرائنی حریف الیگزینڈر ڈولگو پولووسے اپ سیٹ شکست ہوئی۔ الیگزینڈر کو ڈیوڈ کے خلاف چھ چار اور چھ چار سے کامیابی حاصل ہوئی۔ فائنل میں الیگزینڈر کا مقابلہ ورلڈ نمبرون رافیل نڈال سے ہو گا۔

متعلقہ عنوان :